حیدرآباد:بدلتے موسم کے ساتھ ساتھ انسانی مزاج بھی تبدیل ہونے لگتا ہے۔ بدلتے موسم میں ناساز طبیعت بال گرنا جلد کا خراب ہونا ،وزن میں تبدیلی قوت مدافعت ایمیون سسٹم میں کمی الرجی وغیرہ عام بات ہو گئی ہے، جہاں قدرت نے انسان کیلئے بیماریاں رکھی ہے وہی اس کے آس پاس علاج بھی رکھا ہے، جس سے متعلق ہم کو جانکاری ہونی چاہئے،
ہر میوے میں کسی نہ کسی بیماری کے علاج کا راز چھپا ہوا ہے، میوے جات کو آپ کئی طرح سے استعمال کر سکتے ہیں، مثلا کچا ،جوس کی شکل میں یا پھر خشک کرکے یہ ہر صورت میں آپ کیلئے مفید ثابت ہوتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس خشک میوے کے بارے میں جو بدلتے موسم میں آپکے بالوں جلد وزن اور صحت کا مکمل خیال رکھے گا۔
آپ بادام ضرور کھاتے ہوں گے کیونکہ یہ عام طور پر استعمال ہوتے رہتا ہے۔ عام طور پر لوگ اتنا ہی جانتے ہیں کہ بادام غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جو صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ کی خصوصیات بھی رکھتا ہے۔ ہم آپ کو بادام کے چند معلوم اور نامعلوم فوائد کے بارے میں بتائیں گے۔
- جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے بادام کا اس طرح استعمال کریں
بادام کا استعمال جلد کو صحت مند رکھنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے۔ بادام میں وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو جلد سے متعلق مسائل کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔سات عدد بادام کو رات میں بھگو دیں، اور صبح نہار منہ بادام کو چھلکا اتار کر کھالیں۔اس سے آپ کی جلد کا روکھا پن ختم ہو جائے گا۔ اور جلد نکھر جائے گی ساتھ ہی آپکے بالوں کو تھک بنانے میں بھی مدد کرے گا۔
- اگر آپکا ہاضمہ خراب ہوتو کھانے کو بہ آسانی ہضم کرتا ہے یہ اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ بادام کے استعمال سےغذائی اجزاء کا جذب بڑھ جاتا ہے۔
- وزن کم کرنے میں مددگارثابت ہوتا ہے،یہ ڈائٹنگ کے دوران آپکی بھر پور مدد کرتا ہے، کیونکہ بادام دیر سے ہضم ہوتا ہے، جس کے باعث بھوک دیر سے لگتی ہے۔
- دماغی افعال کو فروغ دیتا ہے۔ ذہن کو تیز کرتا ہے
- بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
2. PCOS کے مسئلے کو ختم کریں۔
اگر آپ بھی PCOS کے مسئلے سے دوچار ہیں تو بھیگے ہوئے بادام کا استعمال ضرور کریں۔