اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

کیا ویراٹ کوہلی ریٹائرمنٹ کے بعد انوشکا شرما کے ساتھ لندن شفٹ ہو جائیں گے؟ - Virat Kohli London house - VIRAT KOHLI LONDON HOUSE

بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور وہ ٹیم انڈیا کے ساتھ بھارت واپس آنے کے بعد لندن بھی روانہ ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ ویراٹ کوہلی کرکٹ سے سبکدوش ہونے کے بعد اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ مستقل طور پر لندن شفٹ ہوجائیں گے۔

Virat Kohli Anushka Sharma
ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 4:17 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اپنے بچوں وامیکا اور آکائے کے ساتھ لندن میں ہیں۔ بارباڈوس سے ٹیم انڈیا کی واپسی کے فوراً بعد ویراٹ کوہلی بھی ان سے ملنے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ویراٹ کوہلی نے حال ہی میں 29 جون کو ٹیم انڈیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے مداحوں کو لگتا ہے کہ ویراٹ کوہلی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شاید انوشکا کے ساتھ لندن شفٹ ہو جائیں۔ لیکن ایسی قیاس آرائیاں کیوں کی جا رہی ہیں۔ ان کی کئی وجوہات ہیں۔

یہ قیاس آرائیاں اس وجہ سے بھی کی جارہی ہیں کیونکہ انوشکا اور ویراٹ کو اکثر لندن میں دیکھا گیا ہے۔ 2023 میں ویراٹ نے اپنے مصروف شیڈول سے وقفہ لیا اور لندن میں انوشکا کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ اس دوران وائرل ہونے والی تصویر میں انوشکا اور ویراٹ لندن کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر نظر آ رہے تھے۔ ان کے بیٹے آکائے کی پیدائش کے اعلان کے چند دن بعد ویراٹ کو بھی وامیکا کے ساتھ لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں دیکھا گیا تھا۔

اس سے یہ قیاس آرائی کی گئی کہ آکائے کی پیدائش لندن میں ہوئی تھی کیونکہ انوشکا شرما نے اپنے حمل کے دوران کئی ماہ لندن میں ہی گزارے تھے۔ انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان اس کی پیدائش کے پانچ دن بعد کیا تھا اور اس وقت تک مداحوں کو آکائے کی پیدائش کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویراٹ کوہلی انڈیا بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے دور رہنے کی وجہ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے لیے انگلینڈ روانہ ہونا تھا۔

اس کے علاوہ انوشکا شرما کی بالی ووڈ ایونٹس اور فلموں سے دوری نے بھی ان قیاس آرائیوں کو ہوا دیا ہے۔ گزشتہ سال اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ اب زیادہ فلمیں نہیں کرنا چاہتیں بلکہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'مجھے اداکاری میں مزہ آتا ہے لیکن میں اتنی زیادہ فلمیں نہیں کرنا چاہتی جتنی پہلے کرتی رہی ہوں۔ میں سال میں ایک فلم کرنا چاہتی ہوں اور اس عمل سے پوری طرح لطف اندوز ہونا چاہتہ ہوں۔ کیونکہ میں اپنی زندگی میں توازن قائم کرنا چاہتی ہوں تاکہ میں اپنی فیملی کو بھی وقت دے سکوں۔

ویراٹ کوہلی اکثر اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ لندن میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ وہاں آزادی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ملک میں نہیں تھے اور دو ماہ تک عام سی زندگی گزارنا میرے اور میری فیملی کے لیے یہ ایک شاندار تجربہ تھا۔

اس سے قبل ویراٹ کوہلی نے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ ' جب کرکٹ میں میرا کام ختم ہوجائے گا تو میں ایسی جگہ چلا جاؤں گا کہ آپ مجھے مہینوں تک دیکھ نہیں پائیں گے، اس لیے جب تک میں کھیلتا ہوں اپنا سب کچھ دینا چاہتا ہوں اور یہی وجہ مجھے آگے بڑھنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت تو گیا لیکن اس نے اپنے دو ہیرے کھو دیے

ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ میں دوبارہ کبھی نہیں دکھوں گا: وراٹ کوہلی

ABOUT THE AUTHOR

...view details