اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

'پشپا 2 دی رول' کی ریلیز ملتوی، اللو ارجن کی راہ میں یہ فلمیں بنی رکاوٹ - PUSHPA 2 RELEASE POSTPONED - PUSHPA 2 RELEASE POSTPONED

ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم پشپا 2 دی رول ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ فلم 15 اگست 2024 کو ریلیز ہونے والی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پشپا 2 کو ملتوی کرنے کی وجہ بھی سامنے آئی ہے۔

The release of Allu Arjun's 'Pushpaa 2 The Role' has been postponed
'پشپا 2 دی رول' کی ریلیز ملتوی، اللو ارجن کی راہ میں یہ فلمیں بنی رکاوٹ (تصویر: اے این آئی)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 2:06 PM IST

Updated : Jun 13, 2024, 2:13 PM IST

حیدرآباد: ساوتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن اسٹارر موسٹ ویٹڈ فلم پشپا 2 دی رول کا انتظار کرنے والوں کے لیے بری خبر ہے۔ فلم پشپا 2 دی رول کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔ پشپا 2 دی رول 15 اگست کو ریلیز ہونے والی تھی۔ فلم میکر جلد ہی اس بارے میں معلومات دیں گے کہ پشپا 2 دی رول کب ریلیز ہوگی۔

آپ کو بتا دیں، پشپا 2 دی رول 15 اگست کو شیڈول تھی اور اس دن اجے دیوگن کی سنگھم 2، اکشے کمار کی کھیل کھیل میں اور جان ابراہم کی فلم ویدا ریلیز ہونے والی ہیں۔ اب باکس آفس پر کھیل-کھیل میں اور ویدا کے لیے راستہ صاف ہوگیا ہے اور فلم کے ہدایت کار روہت شیٹی نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ سنگھم اگین 15 اگست کو ریلیز ہوگی یا نہیں۔

  • پشپا 2 کو کیوں ملتوی کیا گیا؟

میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو پشپا 2 دی رول کی شوٹنگ ابھی جاری ہے اور اسی وجہ سے اسے ملتوی بھی کر دیا گیا ہے، حالانکہ میکرز نے ابھی تک اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔ اب اللو ارجن کے مداحوں کو پشپا 2 دی رول کے ملتوی ہونے کی خبر سے بڑا جھٹکا لگنے والا ہے، کیونکہ مداح فلم پشپا 2 دی رول کی ریلیز کا انتظار کر رہے تھے۔

  • 'تھنگلان' بھی وجہ بنی:

ساتھ ہی اس کی وجہ تمل سپر اسٹار وکرم کی فلم تھنگلان بتائی جارہی ہے۔ وکرم نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے اور لکھا ہے، ایکسائٹنگ ٹائم، یعنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 13, 2024, 2:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details