حیدرآباد: فلم ساز، شاعر اور صحافی پریتش نندی کا بدھ (8 جنوری) کو انتقال ہوگیا۔ ہندوستانی سنیما اور ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پریتش نندی کا ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 73 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر فلم اور میڈیا انڈسٹری سوگ میں ہے۔
ورسٹائل پریتش نندی کا کریئر تین دہائیوں پر محیط تھا، جس کے دوران وہ ہندوستانی فلم پروڈکشن اور میڈیا کے شعبے میں ایک لیجنڈری شخصیت بن گئے۔ انہوں نے 1993 میں پریتش نندی کمیونیکیشنز کی بنیاد رکھی۔ یہ ایک میڈیا کمپنی ہے۔
فلم ساز اور ٹیلی ویژن شخصیت ہونے کے علاوہ پریتش نندی ایک شاعر اور مصنف بھی تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے انگریزی میں شاعری کی چالیس سے زائد کتابیں لکھنے کے ساتھ ساتھ افسانے اور ترجمے کے کام بھی لکھے۔ انھوں نے کلاسیکی محبت کی شاعری کا سنسکرت سمیت دیگر زبانوں میں ترجمہ کیا ہے جس کے لیے انھیں بے حد سراہا گیا ہے۔ پریتش نندی کی تخلیقی صلاحیتوں کا دائرہ مصوری تک بھی پھیلا، جہاں انہوں نے اپنے فن پاروں کی کئی نمائشیں منعقد کیں۔
پریتیش نندی نے ان فلموں کو پروڈیوس کیا:
کچھ کھٹی کچھ میٹھی (2001)
بالی ووڈ کالنگ (2001)
دی میسٹک میسور (2001)
سور (2002)
کانٹے (2002)
جھنکار بیٹس (2003)
ممبئی میٹینی (2003)
چمیلی (2004)
پاپ کارن شیل مست ہو جاو (2004)
شبدھ(2005)
ہزاروں خواہشیں ایسی(2005)
ایک کھلاڑی ایک حسینہ (2005)
ان کہی (2006)
پیار کے سائڈ ایفیکٹس (2006)
بو بیرک فارایور (2007)