آنجہانی راموجی راؤ کو فلمی ستاروں کا خراج، ایس ایس راجامولی نے 'بھارت رتن' کا مطالبہ کیا - Ramoji Rao Passes Away - RAMOJI RAO PASSES AWAY
راموجی فلم سٹی کے بانی راموجی راؤ کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال پر باہوبلی فلم کے ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی نے مطالبہ کیا کہ بھارت کی نئی حکومت انہیں 'بھارت رتن' سے نوازے۔
آنجہانی راموجی راؤ کو فلمی ستاروں کا خراج (Photo: Etv Bharat)
حیدرآباد: راموجی فلم سٹی ایشیا کا سب سے بڑا فلم سٹی ہے۔ یہاں ہر روز کئی فلموں، گانوں اور سیریل وغیرہ کی شوٹنگ ہوتی ہے۔ راموجی فلم سٹی کے بانی راموجی راؤ کا آج 8 جون کو انتقال ہوگیا۔ سنیما سے لے کر سیاست تک تمام بڑی شخصیات ان کے انتقال پر سوگوار ہیں۔
وہیں ان دنوں تھپڑ اسکینڈل سے مشہور کنگن رناوت نے راموجی راؤ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور فلم باہوبلی، آر آر آر کے ڈائریکٹر راجامولی نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
راجامولی نے بھارت رتن کا مطالبہ کیا
بھاتی سنیما کو تاریخی ہٹ فلمیں (باہوبلی اور آر آر آر) دینے والے تجربہ کار فلم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی نے راموجی راؤ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایسا شخص جو اپنے 50 سال کے کڑی محنت، اچھے رویے اور ترقی والے سوچ سے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور زندگی جینے کی امید دی۔ راموجی راؤ جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا واحد طریقہ ہے کہ انہیں 'بھارت رتن' سے نوازا جائے۔
رجنی کانت نے خراج عقیدت پیش کیا
ساؤتھ سنیما کے 'تھلائیوا' رجنی کانت نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'مجھے اپنے سرپرست اور خیر خواہ شری راموجی راؤ گارو کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، وہ شخص جس نے صحافت، سنیما میں تاریخ رقم کی اور ایک عظیم شخصیت بن گئے۔ سیاست میں کنگ میکر وہ میری زندگی میں میرے رہنما تھے، ان کی روح کو سکون ملے۔
رام چرن
آر آر آر اسٹار رام چرن لکھتے ہیں کہ شری راموجی راؤ نے ایناڈو کے ساتھ علاقائی میڈیا کا عکس بدل دیا، دنیا کا سب سے بڑا فلم اسٹوڈیو، راموجی فلم سٹی، ایک تاریخی شوٹنگ اسٹیشن اور پوری دنیا کے فلم سازوں کے لیے سیاحتی مقام ان کی شاندار شخصیت اور تلگو عوام کے لیے نمایاں شراکت کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے خاندان اور ان کے مداحوں کے لیے میری گہری تعزیت ہے۔
اللو ارجن
اللو ارجن نے لکھا کہ راموجی راؤ جی کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا، ایک اہم اور متاثر کن شخصیت جن کا میں دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں۔ میڈیا، سنیما اور دیگر کئی صنعتوں میں ان کی منفرد شراکت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، دلی تعزیت ان کے خاندان اور پیاروں کو، ان کی روح کو سکون ملے۔
کنگنا رناوت نے ’ٹائٹن آف سنیما‘ کہا
اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی انسٹگرام ااسٹوری پر راموجی راؤ کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہندوستانی سنیما کے ٹائٹن، صحافت، فلم اور انٹرٹینمنٹ پر ان کے خدمات نے ایک وراثت کو جنم دیا۔ راموجی راؤ جی کے خدمات بھارت کی ترقی میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ چرنجیوی، آر آر آر اسٹار جونیئر این ٹی آر، منچو منوج اور دیگر فلمی ستاروں نے راموجی راؤ کے انتقال پر سوگ کا اظہار کیا۔ رام گوپال ورما نے لکھا کہ "راموجی راؤ کی موت ناقابل یقین ہے کیونکہ وہ ایک فرد سے ایک ادارے میں تبدیل ہوئے۔ تیلگو ریاستیں ان کی بلند و بالا شخصیت کے افق پر پھیلے بغیر ایک جیسی نہیں ہوں گی۔ ایک آدمی سے زیادہ وہ ایک طاقت تھے اور مجھے کسی طاقت کی موت کا تصور کرنا مشکل لگتا ہے۔"
چرنجیوی نے راموجی راؤ کے انتقال پر تلگو میں ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے دلی خراج عقیدت پیش کیا۔
آر آر آر اسٹار جونیئر این ٹی آر
آر آر آر اسٹار جونیئر این ٹی آر جنہوں نے راموجی راؤ کی پروڈیوس کردہ فلم ننو چوڈلانی کے ساتھ مرکزی اداکار کے طور پر اپنے اداکاری کا سفر شروع کیا، نے راموجی راؤ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ "شری راموجی راؤ جیسے وژنری لاکھوں میں ایک ہوتے ہیں، میڈیا ٹائیکون اور بھارتی سنیما کا ایک دیوتا ہیں۔ ان کا نقصان ناقابل تلافی ہے اور ان کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں اپنی تیلگو فلم انڈسٹری کی یادوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
اداکار خوشبو نے بھی راموجی راؤ کے انتقال پر سوگ کا اظہار کیا، انڈسٹری کے نقصان پر صدمے کا اظہار کیا اور ان کی روح کے سکون کے لیے دعا کی۔