اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

شاہ رخ خان کی سالگرہ پر روشنیوں سے جگمگایا منت، گوری خان دیں گی شاندار پارٹی - SHAH RUKH KHANS BIRTHDAY

گوری خان شوہر شاہ رخ خان کی سالگرہ پر شاندار پارٹی دیں گی۔ شاہ رخ مداحوں کو نئی فلم کا تحفہ دیں گے۔

Shah Rukh Khan's birthday
شاہ رخ خان کی سالگرہ پر روشنیوں سے جگمگایا منت (Photo: IANS)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2024, 7:34 PM IST

ممبئی: شاہ رخ خان 2 نومبر کو اپنی 59ویں سالگرہ منائیں گے۔ شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ شاہ رخ خان کا گھر روشنیوں سے روشن ہے اور دیوالی کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان کی سالگرہ بھی دھوم دھام سے منائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی گلیمرس بیوی گوری خان ان کے سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار پارٹی دینے جا رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس میں بالی ووڈ کے کئی ستاروں کے شرکت کی خبر ہے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے مداحوں کی ایک الگ ہی جھلک نظر آ رہی ہے۔

گوری خان کریں گی شاندار پارٹی:

میڈیا رپورٹس کی مانیں تو شاہ رخ خان اور گوری خان اس بار اپنی سالگرہ پر کچھ خاص تیاریاں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے لیے 250 سے زائد اسٹارز کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

شاہ رخ خان کی سالگرہ کے مہمانوں میں سیف علی خان، عالیہ بھٹ، کرن جوہر، زویا اختر، ایٹلی، کرینہ کپور خان اور رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون سمیت کئی ستارے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ شاہ رخ خان اپنی فیملی کے ساتھ علیحدہ پرائیویٹ ڈنر بھی کریں گے۔ ساتھ ہی سہانا خان کی دوست اننیا پانڈے اور شنایا کپور کو بھی شاہ رخ خان کی سالگرہ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں، گوری خان کے فرینڈ سرکل میں سے نیلم کوٹھاری، بھاونا پانڈے، مہیپ کپور اور سیما سجدے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

کیا شاہ رخ خان اپنی سالگرہ پر مداحوں کو تحفہ دیں گے؟

میڈیا میں چلنے والی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو ریٹرن گفٹ بھی دے سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان فلم 'کنگ' کا اعلان کر سکتے ہیں۔ شاہ رخ خان کے مداح فلم 'کنگ' کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایات سوجوئے گھوش کر رہے ہیں اور اس میں سہانا خان بھی مرکزی کردار میں ہوں گی۔

وہیں ابھیشیک بچن فلم کنگ میں ولن کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم کنگ کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم شاہ رخ خان کے مداح پرامید ہیں کہ وہ ان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں ایک چونکا دینے والا ریٹرن گفٹ ضرور دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کنگ آف رومانس کی شادی کے 33 سال مکمل، جانیے ازدواجی زندگی کے کچھ اہم واقعات

ABOUT THE AUTHOR

...view details