ممبئی:شاہ رخ خان کی نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی کافی فین فالوونگ ہے۔ فلموں کے علاوہ وہ بڑی تقریبات میں بھی اپنی موجودگی سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے ہیں۔ اطلاع ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان دبئی میں منعقد ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ (ڈبلیو جی ایس) 2024 میں شرکت کریں گے۔ اس بڑے پروگرام میں وہ 'دی میکنگ آف اے اسٹار' پر گفتگو کرتے نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024 کا 11واں ایڈیشن 14 فروری کو دبئی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اس سمٹ کی صدارت کے لیے پوری طرح تیار ہیں، یہ پروگرام صبح میں شروع ہوگا۔
کنگ خان بدھ کی صبح تقریباً 10:35 بجے مدینہ جمیرہ میں 'دی میکنگ آف اے اسٹار: شاہ رخ خان کے ساتھ بات چیت' پر گفتگو کریں گے۔ اس دوران وہ اپنے چہرے اور قسمت کے بارے میں بات کریں گے۔ ان کی یہ گفتگو تقریباً 15 منٹ تک جاری رہے گی۔
ڈبلیو جی ایس 2024