ممبئی: شاہ رخ خان نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا ہے۔ KKR نے فائنل میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے کر تیسری بار شاہ رخ خان کو آئی پی ایل ٹرافی سونپی ہے۔ ایسے میں کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان نے ڈریسنگ روم میں اپنے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی اور ان لوگوں میں انعامات تقسیم کے ۔
KKR کے کھلاڑیوں کو اعزاز دینے کی ویڈیو KKR کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر موجود ہے جس میں شاہ رخ خان اپنی ٹیم کے درمیان بیٹھے ہیں۔ یہاں کے کے آر کے سی ای او وینکی میسور احترام کے نشان کے طور پر تمام کھلاڑیوں کو ایک ایک کرکے کے کے آر کے لوگو کے ساتھ ایک چھوٹی سی شیلڈ دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آخر میں شاہ رخ خان کو بھی ٹیم کا مورال بڑھانے کے لیے یہ شیلڈ دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان نے اپنے کھلاڑیوں میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا اور ایک بار پھر اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس ڈریسنگ روم ایوارڈ فائنل میں شاہ رخ خان نے تمام بلے بازوں اور گیند بازوں کو اعزاز سے نوازا۔
مزید پڑھیں:منور فاروقی کی دوسری شادی، دلہن کی تصویر دیکھ حیران رہ جائیں گیے آپ - Munawar Faruqui Married
شاہ رخ خان نے اپنی تقریر میں ٹیم کی بھرپور تعریف کی اور ٹیم میں واپس آنے پر گوتم گمبھیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شاہ رخ نے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اس جیت کا حقدار قرار دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں، KKR نے پہلا آئی پی ایل 2012 میں اور دوسرا 2014 میں جیتا تھا۔ KKR نے سال 2024 میں شاہ رخ خان کے لیے تیسری بار ٹرافی اپنے نام کی ہے۔