حیدرآباد : بالی ووڈ کی معروف جوڑی دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ ہفتے کے روز اپنے پہلے بچے کے والدین بن گئے۔ اطلاعات کے مطابق اس جوڑے کے ہاں لڑکی کی پیدائش ہوئی ہے۔ گزشتہ روز دیپیکا اور رنویر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جوکہ ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال کے باہر لی گئی تھیں۔ قبل ازیں اداکار کو اپنی ڈیلیوری کی مقررہ تاریخ سے پہلے ممبئی کے گرگاؤں علاقے میں ایچ این ریلائنس اسپتال جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ڈیلیوری سے پہلے، اداکار جوڑے اور ان کے اہل خانہ نے جمعہ کو ممبئی کے سدھی ونائک مندر کا دورہ کیا تھا۔ متوقع والدین نے اپنی زندگی کے اگلے دلچسپ باب کی تیاری کرتے ہوئے یہاں آشیرواد حاصل کیا تھا اور پوجا کی تھی۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش - Ranveer Deepika Welcome First Child
دپیکا پڈوکون اور ان کے اداکار شوہر رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ دیپیکا نے 28 ستمبر 2024 کو اپنی مقررہ تاریخ سے پہلے ممبئی کے ایچ این ریلائنس ہسپتال میں بچے کو جنم دیا۔
Published : Sep 8, 2024, 2:18 PM IST
یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کے پہلے میٹرنٹی فوٹو شوٹ کو 24 گھنٹوں میں پانچ ملین سے زیادہ لائکس مل گئے - Deepika Padukone
دیپیکا اور رنویر نے فروری 2024 میں اپنے حمل کا انکشاف کیا۔ جوڑے نے اس خبر کا اعلان ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا، جس میں متوقع تاریخ "ستمبر 2024" لکھا تھا۔ پوسٹ میں بچوں کے کپڑے، جوتے اور غباروں کے دلکش تصویر تھی۔ دونوں نے حال ہی میں اپنی حمل کے دوران فوٹو شوٹ کو بھی شیئر کیا تھا۔ رنویر اور دیپیکا نے نومبر 2018 میں لیک کومو میں ایک نجی اور دلکش تقریب میں شادی کی، جس کی تصاویر ان کے انسٹاگرام ہینڈلز پر شیئر کی گئیں۔