ممبئی: جنوبی بھارتی فلموں کے سپر اسٹار پربھاس اپنی آنے والی فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' میں بھیرو کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ غور طلب ہو کہ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی 'کالکی 2898 اے ڈی' میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس، دیپیکا پاڈوکون اور دیشا پٹانی کا اہم کردار ہے۔ 'کالکی 2898 اے ڈی' کے میکرس نے پربھاس کا نیا لک سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے اور ان کے کردار کا نام 'بھیرو' بتایا ہے۔ تصویر میں، پربھاس مکمل طور پر سیاہ رنگ کے لباس میں آنکھوں پر ایک گیجٹ لگائے زمین کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کو پربھاس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر 'کالکی 2898 اے ڈی' کا اپنا نیا پوسٹر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا، ان کا نام 'بھیرو' ہے۔ ٹوئٹر پر پربھاس کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے، 'کالکی 2898 اے ڈی' کے میکرس نے لکھا ہے کہ کاشی کی مستقبل کی گلیوں سے 'کالکی 2898 اے ڈی' سے 'بھیرو' کو متعارف کروا رہے ہیں۔ شائقین اور سامعین کے لیے 'بھیرو' کو متعارف کرواتے ہوئے، ٹیم 'کالکی 2898 اے ڈی' نے سب کو مہاشیو راتری کی مبارکباد بھی دی ہے۔