حیدرآباد: بھارتی اداکار راکھی ساونت جنھوں نے حال ہی میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے وہ کسی پاکستانی سے نکاح کرنے کی خواہشمند ہیں۔ حال ہی میں راکھی ساونت نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی اداکار دودی خان سے نکاح کرنے جا رہی ہیں۔ تاہم دودی خان نے راکھی ساونت سے شادی سے انکار کر دیا۔
پاکستانی اداکار دودی خان کے انکار کے بعد مفتی قوی نے شادی کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔
مفتی قوی سے ایک پوڈکاسٹ میں پوڈکاسٹر نے پوچھا کہ، راکھی ساونت کسی پاکستانی مولوی سے شادی کرنا چاہتی ہیں،کیا آپ ان سے شادی کریں گے؟
اس پر مفتی قوی نے ہاں میں جواب دیا، لیکن راکھی ساونت سے ایک سوال کیا کہ کہیں وہ کسی کے نکاح میں تو نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ مفتی قوی نے راکھی ساونت سے نکاح کے لیے ایک اور شرط رکھ دی۔ انھوں نے کہا کہ، وہ راکھی ساونت سے شادی کریں گے، اگر میری والدہ مجھے اس کی اجازت دیں گی۔
مفتی قوی نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ، وہ اپنی والدہ کی اجازت کے بغیر شادی نہیں کر سکتے کیونکہ ان کی والدہ نے حکم دیا ہے کہ جو بھی نکاح کرنا ہے ان سے پوچھ کر کرنا ہے اور کسی کو اپنے نکاح کی تعداد نہیں بتانی ہے۔