ممبئی:بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم میدان کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میدان فٹ بال کوچ سید عبدالرحمٰن کی زندگی پر مبنی ہے۔
امت شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن نے 1952 سے 1962 تک بھارتی فٹ بال کوچ رہے سید عبدالرحیم کا کردار ادا کیا ہے۔ انہیں جدید بھارتی فٹ بال کا معمار بھی کہا جاتا ہے۔
اجے دیوگن نے فلم میدان کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں انہیں نوجوانوں سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور پوسٹر میں سنگھم اداکار فٹ بال کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹر میں ٹیگ لائن ہے 'ایک آدمی، ایک یقین، ایک جذبہ اور ایک قوم'۔
مزید پوسٹر میں اجے دیوگن اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گلے لگاتے نظر آرہے ہیں اور ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو بھی نظر آرہے ہیں۔ پوسٹر میں لوگوں کا ایک بڑا ہجوم ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹر کے پیچھے ترنگا لہراتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ فلم کا ٹریلر 7 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
اجے دیوگن نے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا کہ ایک آدمی، ایک ٹیم، ایک قوم اور اس غیر متزلزل یقین کا گواہ بنیں جس نے فٹ بال کی تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ فلم میدان میں پریمانی، ردرنیل گھوش اور گجراج راؤ بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ بونی کپور، آکاش چاولہ، اروناو جوئے سینگپتا اور زی اسٹوڈیو کی پروڈیوس کردہ یہ فلم عید 2024 پر ریلیز ہونے والی ہے۔ (یو این آئی)