حیدرآباد: 29 سالہ اقراء حسن کیرانہ، اتر پردیش سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔اقراء ان ناموں میں سے ایک ہیں جن کے پیچھے سیاست کی ایک پوری وراثت ہے۔ اقراء کے والد چوہدری منور حسن اور والدہ تبسم حسن بھی سماج وادی پارٹی سے رکن اسمبلی رہ چکی ہیں۔ اقراء کے دادا بھی سیاست میں تھے اور ان کے بھائی ناہید حسن فی الحال ایم ایل اے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات 2024 میں کامیابی کے بعد پارلیمنٹ پہنچنے والے نوجوان چہروں میں سے ایک اقراء حسن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔ اقراء حسن نے اس کا بھی جواب دیا کہ وہ اداکارہ سوناکشی سنہا کی طرح رجسٹرڈ شادی کریں گی یا نکاح کریں گی۔
اقراء حسن شاہ رخ خان کی مداح ہیں
ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اقراء نے بتایا کہ شاہ رخ خان ان کے پسندیدہ اداکار کیوں ہیں۔ اس حوالے سے اقراء نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے پسندیدہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں کے بھی پسندیدہ ہیں۔ حب الوطنی کے حوالے سے ان دنوں جو فلمیں بن رہی ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ان فلموں میں شاہ رخ خان سے بہتر کام کوئی کر سکتا ہے۔
دہلی میں پلی بڑھی اور لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی اقراء حسن نے کہا کہ میں نے بیرون ممالک میں بھی شاہ رخ خان کے بہت چاہنے والوں کو دیکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں باہر بھی رہی ہوں، جب بھی بھارت کا نام لیا جاتا ہے تو شاہ رخ خان کا نام ضرور آتا ہے، خاص طور پر بیرون ملک آپ چاہے جہاں چلے جائیں۔ میں نے انہیں بچپن سے دیکھا ہے اور ان کی بڑی مداح ہوں۔ شاہ رخ خان نہ صرف دیکھنے میں بلکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت اچھی بات چیت بھی کرتے ہیں۔ انسان ہمیشہ ان کو دیکھ کر سیکھتا ہے۔ ان کے خیالات ہوں یا انٹرویو، اور فلمیں تو سبھی کو پسند ہیں۔
کیا اقراء سوناکشی کی طرح شادی کریں گی؟