اسلام آباد: ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کا جاری ڈرامہ 'فلم کبھی میں کبھی تم' اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی سب سے زیادہ زیر بحث ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے۔ اپنی دلکش کہانی اور شاندار پرفارمنس کے ساتھ اس شو نے سرحد کے دونوں طرف دیکھنے والوں کے دل موہ لیے ہیں۔
تازہ ترین ایپی سوڈ 'کبھی میں کبھی تم':
یہ ڈرامہ مصطفیٰ اور شرجینا کے سفر کی کہانی بیان کرتا ہے، جس کے مرکزی کردار میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر ہیں۔ اس ڈرامے میں دونوں محبت، تنازعات اور ذاتی ترقی کی پیچیدگیوں کو تلاش کرتے ہیں۔ ہر ایپی سوڈ نئے موڑ لا رہا ہے، جو ناظرین کو کرداروں کی زندگی کے جذباتی اتار چڑھاؤ سے منسلک رکھتا ہے۔
تازہ ترین ایپی سوڈ میں مصطفیٰ اور شرجینا اپنا گھر چھوڑ کر ایک نئے گھر میں چلے جاتے ہیں، جہاں انہیں زندگی کے مشکل اور بے ترتیب ماحول میں ایڈجسٹ کرنے کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی مداح کا مفت فلیٹ کی پیشکش:
ڈرامے کی بے پناہ مقبولیت نے ایک انوکھا اور مزاحیہ واقعہ پیش کیا۔ مصطفیٰ اور شرجینا کے درمیان محبت کی کہانی میں گہری دلچسپی رکھنے والے بھارت کے ایک مداح نے ہر ہفتے اضافی اقساط کے عوض دہلی میں ایک مفت فلیٹ کی پیشکش کر دی۔
مداح نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مصطفی بھائی میرا دہلی (انڈیا) میں ایک فلیٹ کھالی پڑا ہے… آپ شرجینا کو لیکر یہاں آ جاؤ… کرایا بھی نہیں لیں گے، بس ہمیں ہفتے میں 2 ایپی سوڈ کے بدلے 4 دکھا دینا۔