ممبئی: پنچایت ایک مشہور ویب سیریز ہے جو اپنی منفرد کہانی اور پلاٹ سے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے پنچایت 3 کی ریلیز کو لے کر طرح طرح کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ لیکن اب آخر کار انتظار ختم ہوا اور میکرز نے پنچایت 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
غور طلب ہے کہ شائقین کے جوش و خروش کو برقرار رکھتے ہوئے میکرز نے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ بھی بتا دی ہے۔ اس سیریز میں جتیندر کمار، نینا گپتا اور رگھوبیر یادو مرکزی کردار میں ہیں۔
پنچایت 3 کے میکرز نے بالآخر ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا جس سے مداحوں کا جوش بڑھ گیا ہے۔ پرائم ویڈیو نے سیریز کا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کیا اور اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا۔ کیپشن میں لکھا کہ 'ٹریلر دیکھو، سیریز ابھی باقی ہے میرے دوست، 28 مئی کو صرف ایمیزون پرائم ویڈیو پر۔'