گاندھی نگر میں 69ویں فلم فیئر ایوارڈز کا انعقاد گاندھی نگر: بالی ووڈ کے راک اسٹار اداکار رنبیر کپور کو بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ گجرات کے گاندھی نگر میں 69ویں فلم فیئر ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا۔ رنبیر کپور کو فلم اینیمل کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا، جب کہ عالیہ بھٹ کو 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ فلم 12ویں فیل کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ ودھو ونود چوپڑا کو 12ویں فیل کے لئے بہترین ڈائریکٹر کے اعزا سے نوازا گیا۔
وکی کوشل کو فلم 'ڈنکی' کے لیے بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ، جب کہ شبانہ اعظمی کو فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں معاون کردار کے لیے ایوارڈ ملا۔ بہترین پلے بیک (مرد) کا فلم فیئر ایوارڈ اینیمل کے 'ارجن ویلی' کے لئے بھوپندر ببل کو ملا۔ بہترین پلے بیک (خواتین) کا فلم فیئر ایوارڈ 'پٹھان' کے 'بے شرم رنگ' کے لیے شلپا راؤ کو دیا گیا۔
بیسٹ میوزک البم کا فلم فیئر ایوارڈ اینیمل کے لئے پریتم، وشال مشرا، منن بھاردواج، شریاس پرانک، جانی، بھوپندر ببل، عاصم کیمسن، ہرش وردھن رامیشور اور گرندر سیگل کودیا گیا۔ بہترین مکالمے کا فلم فیئر ایوارڈ 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کے لیے ایشیتا موئترا نے جیتا۔
بیسٹ فلم (کریٹکس) کا فلم فیئر ایوارڈ منوج باجپئی کی فلم زورم کو ملا۔ وکرانت میسی کو فلم فیئر بہترین اداکار میل (کریٹکس) کا ایوارڈ دیا گیا۔ رانی مکھرجی کو مسز چٹرجی ورسز ناروے کے لیے فلم فیئر بیسٹ ایکٹر (کریٹکس) کا ایوارڈ دیا گیا۔ بیسٹ ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ ترون ڈودیجا کو دھک دھک کے لیے دیا گیا۔ بیسٹ ڈیبیوفیمیل کا فلم فیئر ایوارڈ سلمان خان کی بھانجی علیزے کو دیا گیا۔ آدتیہ راول کو فلم فراز کے لیے بہترین ڈیبیو میل کا ایوارڈ دیا گیا۔ 'ذرا ہٹکے زرا بچکے' کے 'تیرے واسطے' کے لیے امیتابھ بھٹاچاریہ کو بیسٹ سانگ کو فلم فیئر ایوارڈ ملا۔
ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کو فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے۔ بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ ودھو ونود چوپڑا کو 12ویں فیل کے لیے دیا گیا۔ اپکمنگ میوزک ٹیلنٹ (آر ڈی برمن ایوارڈ) شریاس پرانک نے اینیمل کے گانے سترنگا کے لیے جیتا۔
فلم فیئر ایوارڈز 2024 کے فاتحین کی فہرست پر ایک نظر:
- بہترین فلم : 12ویں فیل
- بہترین فلم (کریٹکس): زورم
- بہترین ہدایت کار: 12ویں فیل کے ودھو ونود چوپڑا
- بہترین اداکار (لیڈنگ رول): رنبیر کپور (انیمل)
- بہترین اداکار (کریٹکس): وکرانت میسی (12ویں فیل)
- بہترین اداکارہ (لیڈنگ رول): عالیہ بھٹ (راکی اور رانی کی پریم کہانی)
- بہترین اداکارہ (کریٹکس): رانی مکھرجی (مسز چٹرجی ورسز ناروے)
- بہترین اداکار (معاون کردار): وکی کوشل (ڈنکی)
- بہترین اداکارہ (معاون کردار): شبانہ اعظمی (راکی اور رانی کی پریم کہانی)
- بہترین گیت: امیتابھ بھٹا چاریہ (تیرے واسطے - ذرا ہٹکے ذرا بچ کے)
- بہترین میوزک البم: اینیمل (پریتم، وشال مشرا، منن بھردواج، شریاس پرانک، جانی، بھوپندر ببل، اشیم کیمسن، ہرشوردھن رامیشور، گروندر سیگل)
- بہترین پلے بیک گلوکار: بھوپندر ببل (ارجن ویلی، اینیمل)
- بہترین پلے بیک گلوکارہ: شلپا راؤ (بے شرم رنگ، پٹھان)
- بہترین اسٹوری: امیت رائے (او ایم جی 2 )
- بہترین اسکرین پلے: ودھو ونود چوپڑا (12ویں فیل)
- بہترین ڈائیلاگ: ایشیتا موئترا (راکی اور رانی کی پریم کہانی)