اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

دھرو راٹھی نے اہلیہ کی بے بی بمپ پکچرز کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا - Dhruv Rathee

مشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنی اہلیہ کے حمل کی خوش خبری اپنے مداحوں کو دی۔ دھرو راٹھی اور ان کی اہلیہ جولی لبر اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دھرو راٹھی نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بے بی "راٹھی آن بورڈ"

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 12:52 PM IST

Dhruv Rathee
دھرو راٹھی نے اہلیہ کے بے بی بمپ پکچرز کے ساتھ حاملہ ہونے کا اعلان کیا (Photo: Dhruv Rathee Instagram)

ممبئی: دنیا بھر میں مشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی پہلی بار باپ بننے جا رہے ہیں۔ 9 جولائی کی رات دھرو راٹھی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو یہ خوش خبری سنائی۔

دھرو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی بیوی جولی کے ساتھ تصاویر شیئر کی۔ ان تصویروں میں دھرو کی بیوی گرے کلر کے باڈی کون ڈریس میں اپنے بیبی بمپ کو دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔ دھرو راٹھی کے یہ خوش خبری سنانے کے بعد ان کے 11 ملین سے زیادہ مداحوں نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی ہے۔

غور طلب ہے کہ دھرو راٹھی جو کہ ایک مشہور یوٹیوبر ہیں، یوٹیوب پر ملک اور دنیا بھر سے متعلق اہم معلومات پر ویڈیوز بنا کر مسلسل عوام کی واہ واہی کما رہے ہیں۔ گزشتہ رات دھرو نے اپنی اہلیہ جولی کے ساتھ مل کر اپنے مداحوں کو ایسی خوش خبری سنائی کہ اب ان کے مداحوں میں خوشی کی ایک الگ لہر دوڑ گئی ہے۔ دھرو راٹھی نے یہ خوش خبری سعشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کر کے دی۔ دھرو نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "بے بی راٹھی ستمبر میں آ رہے ہیں۔"

واضح ہو کہ 12 گھنٹوں کے اندر 28 لاکھ سے زیادہ مداحوں نے دھرو راٹھی کی اس پوسٹ کو لائک کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ قابل ذکر ہو کہ دھرو راٹھی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ جولی سے 24 نومبر 2021 کو ویانا (آسٹریا) کے بیلویڈیر میں ایک انٹمیٹ تقریب میں شادی کی۔ شادی کے 3 سال بعد دھرو اور ان کی بیوی پہلی بار والدین بننے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا ویراٹ کوہلی ریٹائرمنٹ کے بعد انوشکا شرما کے ساتھ لندن شفٹ ہو جائیں گے؟

آپ کے باپ دادا نے انگریزوں کے جوتے چاٹے، میری جنگ ہندوستان کے لیے، جاوید اختر کا ٹرولرس کو جواب

ABOUT THE AUTHOR

...view details