اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

ETV Bharat / entertainment

عدنان شیخ کی اہلیہ نے نکاح سے قبل اسلام قبول کیا، نام بھی تبدیل کر لیا، بہن کا دعویٰ - Adnaan Shaikh Controversy

بگ باس او ٹی ٹی تھری کے کنٹیسٹنٹ عدنان شیخ پر ان کی بہن نے مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یہی نہیں ان کی بہن نے دعویٰ کیا ہے کہ عدنان کی بیوی نے شادی سے قبل اسلام قبول کر لیا تھا۔

عدنان شیخ کی اہلیہ نے نکاح سے قبل اسلام قبول کیا
عدنان شیخ کی اہلیہ نے نکاح سے قبل اسلام قبول کیا (Adnaan Shaikh Instagram)

ممبئی: بگ باس او ٹی ٹی 3 کے کنٹیسٹنٹ عدنان شیخ تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ عدنان شیخ کی شادی کو ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ گزرا ہے۔ عدنان نے 25 ستمبر 2024 کو اپنی دیرینہ گرل فرینڈ عائشہ سے شادی کر لی تھی۔

اب عدنان کو اپنی بہن عفت کی جانب سے سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عفت نے اپنے بھائی عدنان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس میں عفت نے الزام لگایا ہے کہ عدنان نے اس پر اور اس کے سسر دونوں کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔

یہی نہیں عدنان کی بہن نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ عفت نے دعویٰ کیا کہ عدنان کی بیوی ہندو ہے اور اس کا اصل نام ردھی جادھو ہے۔ عفت کے مطابق، ردھی نے عدنان سے شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کر لیا اور نام بدل کر عائشہ شیخ رکھ لیا۔

ایک نجی چینل کے یوٹیوب انٹرویو میں عفت نے اپنے بھائی کے ردھی کو اسلام قبول کروا کر شادی کرنے کو نیک کام قرار دیا۔

عفت نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عوام کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ انھوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں عائشہ کی کئی تصاویر کو شیئر کیا ہے، جس سے عائشہ (ردھی) کا چہرہ لوگوں کے سامنے آ گیا۔ اب عفت نے عائشہ کی تصاویر کو شیئر کر کے مزید تنازعہ کھڑا کر دیا ہے کیونکہ عائشہ چاہتی تھیں کہ میڈیا ان کے چہرے کو لوگوں کے سامنے پیش نہ کرے۔

صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب یہ خبر عام ہو گئی کہ عدنان نے اپنی بیوی کی تصاویر لیک کرنے کے چلتے اپنی بہن عفت کو مبینہ طور پر مارا پیٹا۔ عفت نے گورے گاؤں کے بانگور نگر پولیس اسٹیشن میں عدنان کے خلاف مبینہ مارپیٹ کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ خود عفت نے تصدیق کی کہ اس کے بھائی عدنان کے خلاف حملہ کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

عدنان شیخ نے اپنے دفاع کرتے ہوئے بہن کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ عدنان نے سوشل میڈیا پر اپنی بات رکھی ہے۔ انہوں نے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا اور دوسرے فریق پر فرضی ایف آئی آر درج کرانے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انھیں ممبئی پولیس پر پورا بھروسہ ہے اور انھیں یقین ہے کہ وہ اس معاملے کو منصفانہ طور پر حل کر لے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details