اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

منور فاروقی کی دوسری شادی، دلہن کی تصویر دیکھ حیران رہ جائیں گیے آپ - Munawar Faruqui married - MUNAWAR FARUQUI MARRIED

منور فاروقی نے خفیہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے۔ تاہم اس بارے میں منور فاروقی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

MUNAWAR FARUQUI MARRIED
منور فاروقی کی دوسری شادی (Photo: IANS)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 27, 2024, 6:31 PM IST

Updated : May 27, 2024, 8:15 PM IST

ممبئی:اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کر لی ہے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب منور فاروقی کو حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ منور فاروقی کی طبیعت فی الحال ٹھیک ہے لیکن ان کے مداح حیران ہیں کہ انہوں نے دوسری شادی کب اور کس کے ساتھ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی اپنی دوسری شادی کی خوشیوں میں مصروف ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منور فاروقی نے 10 روز قبل دوسری شادی کر لی ہے۔ غور طلب ہے کہ منور فاروقی کے خاندان کے کسی فرد نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ تاہم منور فاروقی کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی اور ان کے اہل خانہ نے اس شادی پر کوئی بھی بیان دینے سے گریز کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو خفیہ رکھا جائے گا۔ ٹی وی فیمس خوبصورت اداکارہ حنا خان نے بھی منور فاروقی کی دوسری شادی میں شرکت کی ہے۔

منور فاروقی کی دوسری بیوی کون ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی کی دوسری اہلیہ میک اپ آرٹسٹ مہجبین کوٹ والا ہیں۔ یہ شادی ممبئی آئی ٹی سی مراٹھا میں ہوئی۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مہجبین کوٹ والا نامی ایک انسٹاگرام پر شادی کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہیں، جس میں جوڑے کے ہاتھ نظر آرہے ہیں اور مہجبین کوٹ والا کے ہاتھوں پر مہندی لگی دکھ رہی ہے۔

تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مہجبین کوٹ والا کا یہ اکاؤنٹ جعلی ہے یا اصلی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسی اکاؤنٹ پر ایک انسٹااسٹوری بھی ہے، جس میں خاموش رہنے کا ایموجی ہے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مہجبین کوٹ والا اور منور اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک بچے کے والد منور فاروقی جب کنگنا رناوت کے پہلے ریئلٹی شو لاک اپ میں بطور کنٹسٹنٹ گئے تھے، اس وقت منور فاروقی اپنے موبائل پر ایک تصویر اپنے ساتھی کو دکھاتے تھے اور کنگنا نے ان سے اس بارے میں پوچھا بھی تھا۔ تب منور فاروقی نے بتایا تھا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام میکائیل ہے۔ منور فاروقی کی پہلی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور 2020 میں طلاق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 27, 2024, 8:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details