اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

بنگالی فلموں کی اداکارہ انجنا بھومک کا انتقال

Anjana Bhowmick Passes Away بنگال کی معروف اداکارہ انجنا بھومک انتقال کر گئیں ہیں۔ اداکارہ کو طویل عرصے سے سانس لینے میں دشواری تھی۔ آج 17 فروری ہفتہ کی صبح 79 سال کی عمر اداکارہ کا انتقال ہوا۔

Anjana Bhowmick passes away
بنگالی فلموں کی اداکارہ انجنا بھومک کا انتقال

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 7:38 PM IST

کولکتہ: بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ انجنا بھومک کا ہفتہ کو ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا، وہ 79 برس کی تھیں۔ان کے پسماندگان میں ان کی دو بیٹیاں اور داماد ہیں۔ اداکارہ کو سانس کی تکلیف کے باعث جمعہ کو شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ان کی موت ہو گئی۔ بھومک کی پیدائش کوچ بہار (شمالی بنگال) میں ہوئی تھی۔ ان کا اصل نام آرتی بھومک اور عرفی نام ببلی تھا۔ ان کے فلمی کیرئیر کا آغاز 1968 میں فلم 'انستوپ چندا' سے ہوا۔ جس کے بعد انہوں نے تقریباً ڈھائی دہائیوں تک 16 بنگالی فلموں میں مرکزی کرداروں میں کام کیا۔

ان کی بہت سی فلمیں اتم کمار کے ساتھ تھیں اور 1987 کی 'نشیبھر' ان کی آخری فلم تھی۔ کوکھونو میگھ، (1968)، چورنگی (1968)، نائکا سنگباد (1967)، تھانہ تھیکے آسچی (1965)، رودر چھایا اور راجدروہی باکس آفس پر ہٹ فلموں میں سے کچھ تھیں۔ انہوں نے اور اتم کمار نے چورنگی، "کوکھونو میگھ"، "نائیکا سنگباد"، "رودر چھایا" اور "راج دروہی" جیسی بڑی کامیاب فلمیں دیں۔

ممتا بنرجی نے دکھ کا اظہار

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سنیچر کو گزرے زمانہ کی اداکارہ انجنا بھومک کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ممتا بنرجی نے کہا کہ اداکارہ انجنا نے تین دہائیوں تک بنگالی فلموں میں اپنی اداکاری کے ایسے نقوش چھوڑے ہیں جو فلمی شائقین کے لیے ناقابل فراموش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے کرداروں کو نشیباسر، پرتھم بسنتو، مہاشویتا، نائیکا سنباد اور تھانہ تھیکے آسی جیسی فلموں میں انہیں آج بھی فلم انڈسٹری میں یاد کیا جاتا ہے۔ ریاستی حکومت نے اداکارہ کو سال 2012 میں "خصوصی ایوارڈ" سے نوازا تھا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی موت سے بنگالی فلموں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے سوگوار کنبہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details