اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

ایٹلی، ورون دھون، حنا خان سمیت دیگر فلمی ستاروں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی - INDIAN ACTORS ON PALESTINE ATTACK - INDIAN ACTORS ON PALESTINE ATTACK

رفح کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے سے متاثر ہونے والوں کے لیے عالمی حمایت کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر "آل آئیز اون رفح " ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس ضمن میں ایٹلی، ورون دھون اور حنا خان جیسی مشہور فلمی ستاروں نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

INDIAN ACTORS ON PALESTINE ATTACK
فلمی ستاروں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی (Photo: Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 8:24 PM IST

Updated : May 28, 2024, 8:35 PM IST

حیدرآباد: یہ جملہ "آل آئیز اون رفح"(All eyes on Rafah) رفح پر کیمپ پر اسرائیلی حملے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس کے لیے عالمی برادری بشمول متعدد مشہور بھارتی فلمی ستارے رفح کے لوگوں کی حمایت میں سامنے آئیں ہیں۔ یہ جملہ آل آئیز اون رفح جسے انسٹاگرام پر 15 ملین سے زیادہ صارفین نے شیئر کیا ہے، رفح کے مکینوں کو درپیش سنگین صورتحال کی حمایت کا اعلان کرتا ہے۔

فلمی ستاروں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی (Instagram Story)

غور طلب ہے کہ بھارتی فلمی ستاروں کی جانب سے حمایت کا سلسلہ بڑھتے جا رہا ہے۔ جن میں ورون دھون، ایٹلی، وجے ورما، ترپتی ڈمری، حنا خان اور نمیشا سُجیان فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر آل آئیز اون رفح ٹرینڈ کی حمایت کر رہے ہیں۔

اس سے قبل آج ہی دولقر سلمان، سمانتھا روتھ پربھو، سوارا بھاسکر، دیا مرزا، گوہر خان، فاطمہ ثنا شیخ، رادھیکا آپٹے اور ایمی جیکسن جیسی اداکاروں نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور فلسطینیوں کے قتل پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ "آل آئیز اون رفح"(All eyes on Rafah) صرف ایک جملہ ہی نہیں ہے، بلکہ یہ ایک واضح کال ٹو ایکشن ہے، جو تنازع کے پرامن حل کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ رفح جو کبھی جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں ایک پناہ گاہ ہوا کرتا تھا، اسرائیلی فضائی حملوں سے تباہ ہو چکا ہے، جس سے تقریباً دس لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو پناہ لینے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ رفح کے علاقے تل السلطان میں پناہ گزین کیمپ پر حالیہ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 28, 2024, 8:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details