اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

فلم کنگ میں ولین کا کردار ادا کریں گے ابھیشیک بچن، ایکشن فلم میں شاہ رخ خان سے ہوگا سامنا - Film King - FILM KING

ابھیشیک بچن شاہ رخ خان کی فلم کنگ میں ولین کا کردار ادا کریں گے۔ کنگ ایک ایکشن فلم ہے، جس میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی اداکاری کریں گی۔

Shah Rukh Khan
فلم کنگ ایک ایکشن فلم ہے (Photo: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 1:29 PM IST

ممبئی: شاہ رخ خان نے سال 2023 میں تین دھماکے دار فلمیں پٹھان، جوان اور دنکی ریلیز کی۔ سال 2024 میں یعنی رواں سال میں شاہ رخ خان اسکرین سے دور ہیں۔ اگرچہ شاہ رخ خان کے پاس فلمیں ہیں لیکن ان میں وہ سوجائے گھوش کی فلم کنگ کے لیے خبروں میں ہیں۔

اس فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی نظر آئیں گی۔ اب فلم کنگ کے لیے ولین کی تلاش جاری ہے۔ ایسے میں جونیئر بچن یعنی ابھیشیک بچن کا نام فلم کنگ کے ساتھ جڑا ہے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو یہ کبھی الوداع نہ کہنا کہ جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر دھوم مچاتی نظر آئے گی۔

فلم کنگ ایک ٹینٹ پول ایکشن تھرلر فلم ہے، جسے فلم کہانی کے ڈائریکٹر سوجائے گھوش نے بنایا ہے۔ پٹھان ہدایت کار سدھارتھ آنند اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ آنے والے تین ماہ میں شروع ہو جائے گی۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اب ابھیشیک بچن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بطور ولین فلم میں انٹری کر رہے ہیں۔ تاہم اس ولین کا کردار کیسا ہوگا اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ فلم میں سہانا خان ایک بے بس لڑکی کا کردار ادا کریں گی، جس کی مدد کے لیے شاہ رخ خان آئیں گے۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب ابھیشیک بچن اتنی بڑی فلم میں ولین کا کردار ادا کریں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ جیسے ہی اس کردار کی پیشکش ہوئی، ابھیشیک نے اس کے لیے ہاں کر دی تھی۔ سدھارتھ آنند اس فلم میں اداکار ابھیشیک کو ایسے اوتار میں پیش کریں گے کہ اداکار آج تک اس رول میں نظر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

'شارخ خان اور ان کی دختر' 'کنگ' کے ایکشن سین شوٹ کرنے کے لیے تیار

شاہ رخ خان کو 77ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details