اردو

urdu

ETV Bharat / business

سوئگی صارف نے گزشتہ 12 مہینوں میں 7.3 لاکھ روپے کی اڈلی کا آرڈر دیا - World Idli Day - WORLD IDLI DAY

World Idli Day 2024: ورلڈ اڈلی ڈے پر ایک آن لائن فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوبی بھارت میں مسالہ ڈوسا کے بعد اڈلی کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا کہ حیدرآباد کے ایک سوئگی صارف نے گزشتہ 12 مہینوں میں 7.3 لاکھ روپے کی اڈلی کا آرڈر دیا۔

World Idli Day 2024
سنگل سوئگی صارف نے ایک سال میں اڈلی پر 7.3 لاکھ روپے خرچ کیے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 4:22 PM IST

نئی دہلی:حیدرآباد کے ایک سوئگی صارف نے گزشتہ 12 مہینوں میں 7.3 لاکھ روپے کی اڈلی کا آرڈر دیا۔ آن لائن فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم نے ہفتہ کو 'ورلڈ اڈلی ڈے' کے موقع پر کہا کہ اڈلی آرڈر کرنے کا سب سے مصروف وقت صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے کے درمیان ہوتا ہے۔ بنگلورو، حیدرآباد، چنئی، کوئمبتور اور ممبئی سمیت مختلف شہروں کے صارفین بھی رات کے کھانے کے دوران اس ڈش سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

سنگل سوئگی صارف نے ایک سال میں اڈلی پر 7.3 لاکھ روپے خرچ کیے

غور طلب ہو کہ بنگلورو، حیدرآباد اور چنئی سرفہرست تین شہروں کے طور پر ابھرے، جہاں سب سے زیادہ اڈلی کا آرڈر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ممبئی، پونے، کوئمبتور، دہلی، ویزاگ، کولکتہ اور وجئے واڑہ ہیں۔

سادہ اڈلی شہروں میں سب سے زیادہ مقبول ڈش کے طور پر ابھری ہے، جس میں دو اڈلیوں کی پلیٹ سب سے عام آرڈر ہے۔ راوا اڈلی خاص طور پر بنگلورو میں مقبول ہے، جب کہ گھی/نی کرم پوڈی اڈلی کو تلنگانہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش میں پسند کیا جاتا ہے۔

سوئگی نے کہا کہ ٹھٹے اڈلی اور منی اڈلی کو بھی شہروں میں اڈلی کے آرڈرز میں ایک باقاعدہ جگہ ملتی ہے۔ مسالہ ڈوسا کے بعد پلیٹ فارم پر ناشتے کی دوسری سب سے زیادہ آرڈر کی جانے والی آئٹم کے طور پر اڈلی کا نمبر آتا ہے۔ یہ ہیں ٹاپ پانچ ریستوران جو اپنی اڈلی کے لیے مشہور ہیں۔

واضح رہے کہ آن لائن فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم کے مطابق، بنگلورو میں آشا ٹفن، بنگلورو اور چنئی میں اے 2 بی، اڑیار آنند بھون، حیدرآباد میں ورالکشمی ٹفن، چنئی میں شری اکشیام اور بنگلورو میں وینا اسٹورز شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details