نئی دہلی: والمارٹ انک کی ایگزیکٹو نائب صدر سورسنگ، اینڈریا البرائٹ نے آج کہا کہ گزشتہ 20 برسوں میں والمارٹ نے عالمی آپریشنز کے لیے بھارتی مارکیٹ سے 30 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے سامان حاصل کئے ہیں اور اب والمارٹ کا مقصد 2027 تک ہندوستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر کا سامنا خریدنا ہے۔
والمارٹ کے گروتھ سمٹ کے آغاز کے موقع پر انہوں نے کہا کہ والمارٹ مناسب تربیت کے ساتھ ایم ایس ایم ای (مائکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز) اور کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ یہ بھارت کی بڑھتی ہوئی معیشت میں حصہ ڈالنے کا ایک زبردست موقع بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی گزشتہ 25 برسوں سے ہندوستان میں کاروبار کر رہی ہے۔ والمارٹ گروتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "ہم پہلے ہی ہندوستان سے 30 ارب ڈالر سے زیادہ کی مصنوعات کی سورسنگ کر چکے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ کمپنی ایک ماحولیاتی نظام بنا رہی ہے اور ملک بھر میں اپنے کام کو جوڑنے کے لیے لوگوں کی قیادت والا نقطہ نظر اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہندوستان جیسی اعلیٰ ترقی کی منڈیوں میں سرمایہ کاری ہمیں قائم سپلائرز کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے، لیکن طویل مدتی یقین اور تنوع و عالمی سپلائی کی تعمیر کے لئے نئے لوگوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنا بھی ہوتا ہے۔