اردو

urdu

ETV Bharat / business

بھاری منافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ - Today Stock market

Stock Market: ایشیائی بازار کے دباؤ کے درمیان مقامی سطح پر اونچی قیمتوں پر یوٹیلٹیز، انرجی، آئل اینڈ گیس، میٹل اور پاور سمیت تمام گروپس میں بھاری منافع وصولی کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری مچ گئی۔

بھاری منافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
بھاری منافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

By UNI (United News of India)

Published : Mar 13, 2024, 7:22 PM IST

ممبئی: گرتے ہوئے ایشیائی بازار کے دباؤ کے درمیان مقامی سطح پر اونچی قیمتوں پر یوٹیلٹیز، انرجی، آئل اینڈ گیس، میٹل اور پاور سمیت تمام گروپس میں بھاری منافع وصولی کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری مچ گئی۔

بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 906.07 پوائنٹس یعنی 1.23 فیصد کی زبردست گراوٹ لیکر تقریبا دو ہفتوں کے بعد 73 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 72,761.89 پوائنٹس پر آ گیا۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 338 پوائنٹس یعنی 1.51 فیصد کی کمی کے ساتھ، 22 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 21,997.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی وقت بڑی کمپنیوں کے مقابلے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں زیادہ فروخت کا دباؤ رہا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 4.20 فیصد گر کر 37,591.15 پوائنٹس اور اسمال کیپ 5.11 فیصد گر کر 40,641.67 پوائنٹس پر آگیا۔

اس دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3976 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 3516 میں فروخت 400 میں خریداری جبکہ 60 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 43 کمپنیاں سرخ رنگ میں تھیں جبکہ باقی سات سبز رنگ پر رہیں۔

بی ایس ای کے تمام گروپس پر منافع وصولی کا دباؤ رہا۔ اس میں یوٹیلٹیز 7.21، پاور 6.35، میٹلز 5.75، سروسز 5.71، ٹیلی کام 5.45، ریئلٹی 5.41، آئل اینڈ گیس 5.16، انرجی 5.12، کموڈٹیز 4.28، انڈسٹریز 4.23، سی ڈی 3.38، کییٹل گڈز3.33، کنزیومر ڈیوریبلس 3.01، آٹو 2.73، ہیلتھ کیئر 2.28، فنانشل سروسز 1.63، آئی ٹی 1.03 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 1.30 فیصد کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بین الاقوامی سطح پر ملا جلا ررجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.25 فیصد اور جرمنی کے ڈیکس میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی وقت جاپان کا نکئی 0.26 فیصد، ہانگ کانگ ہینگ سینگ 0.07 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.40 فیصد پھسل گیا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details