ممبئی: بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 188.50 پوائنٹس ٹوٹ کر 74482.78 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 38.55 پوائنٹس گر کر 22604.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری نے مارکیٹ کو سنبھالا۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.49 فیصد بڑھ کر 42121.40 اور اسمال کیپ 0.10 فیصد بڑھ کر 47315.93 پوائنٹس ہوگیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 3950 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1995 میں کمی جب کہ 1822 میں اضافہ ہوا، 133 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 25 کمپنیاں سرخ جب کہ 24 سبز نشان پر رہیں وہیں ایک کی قیمت مستحکم رہی۔