ممبئی: عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ٹیلی کام، یوٹیلیٹیز، کنزیومر ڈیوریبل اور سروسز سمیت سولہ گروپوں میں زبردست خریداری کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل پانچویں دن تیزی رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 281.52 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 72,708.16 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 81.55 پوائنٹس سے مضبوط ہوکر 22،122.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.29 فیصد بڑھ کر 40,046.37 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.77 فیصد بڑھ کر 46,011.13 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 4103 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2430 میں اضافہ جبکہ 1537 میں گراوٹ رہی اور 136 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 27 کمپنیاں سبز رنگ میں بند ہوئیں جبکہ 23 کمپنیاں سرخ رنگ میں بند ہوئیں۔