اردو

urdu

ETV Bharat / business

سیم سنگ نے 6000 ایم اے ایچ بیٹری والا نیا اسمارٹ فون گیلکسی ایف 15 5جی لانچ کیا

Samsung Galaxy F15 5G Launch: الیکٹرانکس کی بڑی کمپنی سیم سنگ نے آج 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری والے نئے گلیکسی ایف 15 جی موبائل فون کے لانچ کا اعلان کیا۔ یہ اسمارٹ فون دو ماڈلز میں دستیاب ہے۔

Samsung Galaxy F15 5G  launched
سیم سنگ نے 6000 ایم اے ایچ بیٹری والا نیا اسمارٹ فون گیلکسی ایف 15 5جی لانچ کیا

By UNI (United News of India)

Published : Mar 4, 2024, 8:23 PM IST

نئی دہلی: الیکٹرانکس کی بڑی کمپنی سیم سنگ نے آج 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری والے نئے گلیکسی ایف 15 جی موبائل فون کے لانچ کا اعلان کیا۔ جو گاہکوں کو کئی بہترین خصوصیات کے ساتھ اسمارٹ فون کا شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس موبائل فون کی قیمت 11999 روپے ہے۔

سیمسنگ انڈیا کے ایم ایکس بزنس کے نائب صدر آدتیہ ببر نے اسے لانچ کرتے ہوئے کہا کہ گیلکسی ایف 15 5 جی اپنے سیگمنٹ میں بہترین 6000 ایم اے ایچ بیٹری اور دیگر خصوصیات جیسے سپرایمولیڈ ڈسپلے، اینڈرائیڈ اپ گریڈ کی فورتھ جنریشن اور پانچ سال کی سیکورٹی اپ ڈیٹس کے ساتھ ملے گا۔

جو یہ یقینی بناتا ہے کہ صارفین آنے والے سالوں تک تازہ ترین خصوصیات اور بہتر سیکورٹی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ فون میں 25 واٹ کی سپر فاسٹ چارجنگ کی سہولت ہے۔ یہ ریم پلس فیچر کے ساتھ آتا ہے، جو 12 جی بی تک اضافی ورچوئل ریم فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ببر نے کہا کہ یہ اسمارٹ فون دو ماڈلز میں دستیاب ہے۔ اس میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی روم کی قیمت 11999 روپے اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی روم کی قیمت 13999 روپے ہے۔ اس کی فروخت آج سے ہی شروع ہو رہی ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details