واشنگٹن: ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے پیر کو بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں ایلون مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر اپنا مقام بنا لیا ہے۔ ٹریکر کے مطابق بیزوس کی مجموعی مالیت $200 بلین ہے، جنہوں نے ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے $198 بلین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
غور طلب ہو کہ ایلون مسک جو ایکس (ٹویٹر) اور اسپیس ایکس(SpaceX) کے سربراہ بھی ہیں، ان کو اپنی دولت میں 30 بلین ڈالر سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے کیونکہ حالیہ مہینوں میں ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 25 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کی پریشانیوں میں اس وقت اضافہ ہوا، جب جنوری میں ایک عدالت نے ان کے بہت بڑے ٹیسلا معاوضے کے معاہدے کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی تھی، جس کی مالیت $55.8 بلین تھی۔