اردو

urdu

ETV Bharat / business

پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح کم ہو کر 6.7 فیصد رہ گئی - India Q1 GDP - INDIA Q1 GDP

ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گھٹ کر 6.7 فیصد پر آگئی ہے۔ ایک سال پہلے، مالی سال 2023-24 میں جی ڈی پی 8.2 فیصد تھی۔ پوری خبر پڑھیں...

پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح کم ہو کر 6.7 فیصد رہ گئی
پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح کم ہو کر 6.7 فیصد رہ گئی (Image Source: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 9:29 PM IST

نئی دہلی: ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی اپریل-جون سہ ماہی میں 6.7 فیصد کے 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ جمعہ کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شرح نمو میں کمی بنیادی طور پر زراعت اور خدمات کے شعبوں میں خراب کارکردگی کے باعث ہوئی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک سال پہلے مالی سال 2023-24 کی اپریل-جون سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 8.2 فیصد تھی۔ تاہم، ہندوستان اب بھی دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی بڑی عالمی معیشت ہے۔ لیکن اس کے باوجود اپریل سے جون کی سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو 4.7 فیصد رہی۔

قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) نے کہا کہ زیر جائزہ سہ ماہی کے دوران زرعی شعبے میں ترقی کی شرح دو فیصد رہی۔ جبکہ مالی سال 2023-24 کی اپریل تا جون سہ ماہی میں یہ تعداد 3.7 فیصد تھی۔

یہی نہیں، مینوفیکچرنگ سیکٹر کی نمو سالانہ بنیادوں پر پانچ فیصد سے بڑھ کر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سات فیصد ہو گئی ہے۔ جبکہ سہ ماہی بنیادوں پر جنوری تا مارچ 2023 میں جی ڈی پی کی شرح نمو کی کم از کم شرح 6.2 فیصد تھی۔

اس سلسلے میں، آئی سی آر اے کی چیف اکانومسٹ ادیتی نائر نے کہا کہ مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی کے تخمینے کے مقابلے میں سست رہی۔ تاہم، ان سہ ماہیوں کے درمیان جی وی اے کی نمو حیرت انگیز طور پر تیز ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس تضاد کی وجہ خالص بالواسطہ ٹیکسوں میں اضافہ کا معمول بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جی ڈی پی گروتھ میں کمی تشویش کا باعث نہیں ہے۔ این ایس او کے اعداد و شمار کے مطابق، زراعت کے شعبے میں جی وی اے کی شرح نمو 3.7 فیصد سے کم ہو کر دو فیصد رہ گئی۔ اسی طرح مالیاتی، رئیل اسٹیٹ اور پیشہ ورانہ خدمات میں جی وی اے کی نمو بھی سالانہ بنیادوں پر 12.6 فیصد سے کم ہوکر 7.1 فیصد ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details