اردو

urdu

ETV Bharat / business

پی ایم مودی کی اقتصادی ماہرین سے ملاقات - Union Budget 2024 - UNION BUDGET 2024

وزیر اعظم نریندر مودی نے 23 جولائی کو پیش کیے جانے والے مرکزی بجٹ سے قبل ماہرین اقتصادیات کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی موجود تھیں۔ پوری خبر پڑھیں...

پی ایم مودی کی اقتصادی ماہرین سے ملاقات
پی ایم مودی کی اقتصادی ماہرین سے ملاقات (Image Source: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 8:13 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مرکزی بجٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے میدان کے اعلی ماہرین اقتصادیات کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملازمتوں کی فراہمی پر توجہ دی گئی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس بار حکومت کی توجہ لوگوں کے لیے نوکریاں یا روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر ہے۔

ماہرین اور اقتصادیات میں سرجیت بھلا، اے کے بھٹاچاریہ، پروفیسر اشوک گلاٹی، گورو بلبھ، امیتا بترا، مہندر دیو اور کے وی کامتھ اور دیگر شامل ہیں۔ ماہرین اقتصادیات اور علاقائی ماہرین کے علاوہ نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری اور دیگر اراکین نے بھی وزیر اعظم کی میٹنگ میں شرکت کی۔

آپ کو بتا دیں کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 23 جولائی کو لوک سبھا میں 2024-25 کا بجٹ پیش کریں گی۔ یہ مودی حکومت کی پہلی بڑی اقتصادی دستاویز ہوگی، جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا روڈ میپ تیار کرنے کی امید ہے۔

صدر دروپدی مرمو نے گزشتہ ماہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ حکومت اصلاحات کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ حکومت کی دوررس پالیسیوں اور مستقبل کے وژن کی موثر دستاویز ہوگا۔

اس سے پہلے، سیتا رمن نے آنے والے بجٹ کے بارے میں ماہرین اقتصادیات اور ہندوستانی صنعت کے رہنماؤں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ بہت سے ماہرین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عام آدمی کو ٹیکس میں ریلیف فراہم کرے تاکہ کھپت کو بڑھایا جا سکے اور مہنگائی کو روکنے اور معاشی ترقی کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details