اردو

urdu

ETV Bharat / business

آج سے ملک بھر میں مہنگا ہوا امول دودھ، جانیں کیا ہے نئی قیمت؟ - Amul Hikes Milk Prices - AMUL HIKES MILK PRICES

امول کمپنی نے پیر کے صبح بڑا جھٹکا دیا ہے۔ معلومات کے مطابق امول نے آج سے ملک بھر میں دودھ قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے شہر میں نئی قیمت جاننے کے لیے پوری خبر پڑھیں...

Amul Hikes Milk Prices
آج سے ملک بھر میں مہنگا ہوا امول دودھ (Photo: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 8:00 AM IST

نئی دہلی: ملک میں مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔ اس پر ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ امول نے ملک بھر میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ معلومات کے مطابق گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن نے پیر سے امول دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ امول گولڈ دودھ کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ امول نے امول شکتی اور ٹی اسپیشل کی قیمتوں میں بھی اتنے ہی روپے کا اضافہ کیا ہے۔ ان تمام بڑھی ہوئی قیمتوں کا اطلاق پیر سے ہو گیا ہے۔

اب امول گولڈ دودھ کی نئی قیمت 64 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 66 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی امول ٹی اسپیشل کی قیمت 62 روپے سے بڑھ کر 64 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس اضافے پر امول نے کہا کہ بڑھی ہوئی قیمتوں میں صرف 3 سے 4 فیصد اضافہ ہے۔ جو خوراک کی مہنگائی سے کم ہے۔

امول نے مزید کہا کہ اس سے قبل پچھلے سال فروری 2023 میں قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس لیے قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا۔ امول نے کہا کہ یہ فیصلہ دودھ کی پیداوار اور لاگت میں اضافے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ لیکن ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امول دودھ کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اضافہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details