اردو

urdu

ETV Bharat / business

ایمیزون نے 46 شہروں میں پھولوں کے گلدستوں کی پیش کش کی - ایمیزون

آن لائن مارکیٹ پلیس ایمیزون ڈاٹ ان نے ویلنٹائن ڈے کے پیش نظر اپنے پلیٹ فارم پر پریمیم کوالٹی والے تازہ پھولوں کے گلدستوں کی پیش کش کا اعلان کیا ہے۔

ایمیزون نے 46 شہروں میں پھولوں کے گلدستوں کی پیش کش کی
ایمیزون نے 46 شہروں میں پھولوں کے گلدستوں کی پیش کش کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 4:39 PM IST

بنگلورو: آن لائن مارکیٹ پلیس ایمیزون ڈاٹ ان نے ویلنٹائن ڈے کے پیش نظر اپنے پلیٹ فارم پر پریمیم کوالٹی والے تازہ پھولوں کے گلدستوں کی پیش کش کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ سروس ممبئی، بنگلورو، پونے، حیدرآباد اور دہلی این سی آر سمیت 46 شہروں میں 3000 سے زیادہ پن کوڈز پر دستیاب ہے۔ اس خصوصی سروس کے تحت صارفین کو 30 سے ​​زائد اقسام کے خوبصورت پھولوں پر مشتمل 1200 گلدستوں کے ایک بڑے مجموعہ میں سے اپنے لیے بہترین گلدستے کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس نئی سروس کے ساتھ ہماری کوشش ہے کہ ہر صارف کو ہر موقع کے لیے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ صارفین محبت کے اس موسم سے بھرپور لطف اندوز ہوں، خصوصی رعایت کے ساتھ اسی دن ڈیلیوری کے اختیارات بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہاں پر3000 روپے سے زیادہ کے آرڈرز پر صارفین کو منتخب کارڈز پرنو کاسٹ ای ایم آئی کا فائدہ ملے گا۔

وہیں اس کچھ دنوں قبل ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول 8 اکتوبر کو شروع ہوا، جس میں پرائم ارلی ایکسس کے 24 گھنٹوں میں صارفین اسمارٹ فون، پریمیم الیکٹرانکس، اعلیٰ معیار کے ٹی وی، کتابیں، صحت اور ذاتی نگہداشت کے لوازمات، فیشن کی اشیاء، مضبوط لگیجش، گھر کی سجاوٹ اور فٹنس گیئر پر پرکشش پیشکشوں کے ساتھ سرفہرست برانڈز سے 5,000 سے زیادہ نئی لانچوں تک رسائی فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول میں 110 کروڑ صارفین نے خریداری کی

قابل ذکر ہو کہ 38,000 سیلرز نے اپنی اب تک کی سب سے زیادہ ایک دن کی فروخت حاصل کی اور 40 لاکھ سے زیادہ نئے صارفین نے پہلی بار اپنی پسندیدہ مصنوعات اور برانڈز کی خریداری کی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details