اردو

urdu

By PTI

Published : Apr 1, 2024, 10:01 PM IST

ETV Bharat / business

دو ہزار روپے کے نوٹ 97.69 فیصد بینکنگ سسٹم میں واپس: آر بی آئی - Rs 2000 Notes

ریزرو بینک آف انڈیا نے پیر کو کہا کہ 2000 روپے کے نوٹوں میں سے تقریباً 97.69 فیصد نوٹ بینکنگ سسٹم میں واپس آچکے ہیں۔ 19 مئی 2023 کو آر بی آئی نے 2000 روپے کے نوٹوں کو گردش سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

97.69 Pc Of Rs 2000 Currency Notes Returned says RBI
دو ہزار روپے کے نوٹ 97.69 فیصد بینکنگ سسٹم میں واپس: آر بی آئی

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پیر کو کہا کہ 2000 روپے کے بینک نوٹوں میں سے تقریباً 97.69 فیصد بینکنگ سسٹم میں واپس آچکے ہیں اور نکالے گئے نوٹوں میں سے صرف 8,202 کروڑ روپے کے 2 ہزار کے نوٹ اب بھی عوام کے پاس ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 19 مئی 2023 کو آر بی آئی نے 2000 روپے کے بینک نوٹوں کو گردش سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ زیر گردش 2000 روپے کے بینک نوٹوں کی کل قیمت 19 مئی 2023 کو کاروبار کے اختتام پر 3.56 لاکھ کروڑ روپے تھی، لیکن 29 مارچ، 2024 کو کاروبار کے اختتام پر جب 2000 روپے کے نوٹوں کی واپسی کا اعلان کیا گیا تھا تو اس وقت 2000 روپے کے بینک نوٹوں کی کل قیمت 8,202 کروڑ روپے رہ گیا ہے۔ اس حساب سے 19 مئی 2023 تک زیر گردش 2000 روپے کے بینک نوٹوں میں سے 97.69 فیصد واپس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2000 روپے کے نوٹ قانونی ٹینڈر کے طور پر ابھی بھی جاری ہیں۔ لوگ ملک بھر میں آر بی آئی کے 19 دفاتر میں 2000 روپے کے بینک نوٹ جمع یا تبدیل کر سکتے ہیں۔ لوگ 2000 روپے کے بینک نوٹ انڈیا پوسٹ کے ذریعے بھارت میں اپنے بینک اکاؤنٹس میں کریڈٹ کے لیے کسی بھی پوسٹ آفس سے آر بی آئی کے کسی بھی ایشو آفس کو بھیج سکتے ہیں۔

اس سے پہلے دو ہزار کے نوٹ رکھنے والے سرکاری اور نجی اداروں کو ابتدائی طور پر 30 ستمبر 2023 تک ان کو تبدیل کرنے یا بینک کھاتوں میں جمع کرنے کو کہا گیا تھا، بعد میں اس کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2023 تک بڑھا دی گئی اور پھر بینک برانچوں میں ڈپازٹ اور ایکسچینج کی خدمات 7 اکتوبر 2023 کو بند کر دی گئیں۔

اس کے بعد 8 اکتوبر 2023 سے افراد کو آر بی آئی کے 19 دفاتر میں کرنسی کا تبادلہ کرنے یا اس کے مساوی رقم ان کے بینک کھاتوں میں جمع کروانے کا انتخاب فراہم کیا گیا ہے۔

بینک نوٹ جمع کرنے یا تبدیل کرنے والے آر بی آئی کے 19 دفاتر، احمد آباد، بنگلورو، بیلا پور، بھوپال، بھونیشور، چندی گڑھ، چنئی، گوہاٹی، حیدرآباد، جے پور، جموں، کانپور، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، نئی دہلی، پٹنہ اور ترواننت پورم میں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 2000 روپے کے بینک نوٹ نومبر 2016 میں 1000 اور 500 روپے کے بینک نوٹوں کی منسوخی کے بعد متعارف کرائے گئے تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details