ETV Bharat / business

گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ، نئے دام آج سے لاگو - LPG Commercial Cylinder Price Hike - LPG COMMERCIAL CYLINDER PRICE HIKE

ہر مہینے کی پہلی تاریخ بہت کچھ نیا لاتی ہے۔ گیس سلنڈر کی قیمتوں کا فیصلہ صبح سویرے کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج یکم اکتوبر بروز منگل کو تہوار سے قبل کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یکم اکتوبر کو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ، چیک کریں
یکم اکتوبر کو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ، چیک کریں (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 1, 2024, 9:00 AM IST

حیدرآباد: ملک کے عوام کو اکتوبر کے مہینے کے آغاز میں ہی جھٹکا لگا ہے۔ پٹرولیم کمپنیوں نے صبح سویرے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ تاہم گھریلو خواتین کے لیے اچھی خبر ہے کہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 14 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ کمپنیوں نے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تقریباً 50 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق کمرشل گیس سلنڈر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں آج سے نافذ ہو گئی ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 1740 روپے ہو گئی ہے۔ وہیں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 803 روپے پر برقرار ہے۔ ممبئی کی بات کریں تو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1692.50 روپے ہے، کولکتہ میں سلنڈر 48 روپے مہنگا ہو کر 1850.50 روپے میں دستیاب ہے اور چنئی میں یہی سلنڈر 1903 روپے میں دستیاب ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 39 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ چنئی میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 818.50 روپے پر برقرار ہے۔ یہی سلنڈر قومی راجدھانی میں 803 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 14 کلو کا گھریلو گیس سلنڈر کولکاتہ میں 829 روپے اور ممبئی میں 802.50 روپے میں دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں: مرکزی ملازمین کے لیے خوشخبری! اس بار ڈی اے میں اتنا اضافہ ہو سکتا ہے - DA Hike

دہلی سے متصل گروگرام میں بھی کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین ریٹ 1756 روپے ہے۔ ساتھ ہی گھریلو گیس سلنڈر 811.50 روپے میں دستیاب ہے۔ پٹنہ میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1995.50 روپے ہے۔ جبکہ گھریلو گیس سلنڈر 892.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ یہ سلنڈر اتر پردیش کی دارلحکومت لکھنؤ میں 1861 روپے میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ گھریلو گیس سلنڈر 840.50 روپے میں دستیاب ہے۔ راجستھان کی دارلحکومت جے پور میں 19 کلو کے گیس سلنڈر کی قیمت 1767.50 روپے ہوگئی ہے۔ گھریلو گیس سلنڈر کی بات کریں تو یہ 806.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.