اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شدید بارش کے درمیان زومیٹو بوائے نے کھانا پہنچایا، ویڈیو وائرل، لوگوں نے ایوارڈ کا مطالبہ کیا - Zomato Agent Deliver Food

گجرات کے احمد آباد سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں زومیٹو ڈلیوری ایجنٹ کو پانی کے درمیان چل کر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Zomato Agent Deliver Food
شدید بارش کے درمیان زومیٹو بوائے نے کھانا پہنچایا (Viral Video)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 4:46 PM IST

احمد آباد: زومیٹو ڈلیوری ایجنٹ کی ایک ویڈیو نے لوگوں کو حیران اور مایوس کیا ہے۔ اس ویڈیو میں گجرات کے احمد آباد میں ایک ڈلیوری بوائے کو کھانا پہنچانے کے لئے کمر تک پانی میں چل کر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد، موضوع بحث بن گئی ہے کہ ڈلیوری پلیٹ فارم پر صارفین کو قدرتی آفات کے دوران کھانا آرڈر کرنے کی اجازت ہونی چاہئے یا نہیں؟

اس ویڈیو کو سی اے وکنج شاہ نے شیئر کیا ہے، جسے بعد میں ایک اور ایکس یوزر نیتو کھنڈیلوال نے دوبارہ شیئر کیا۔ کھنڈیلوال نے ویڈیو کو پوسٹ کیا اور لکھا کہ احمدآباد میں شدید بارش کے دوران زومیٹو بوائے کھانا ڈلیوری کر رہا ہے۔ میں دیپندر گوئل سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس محنتی ڈلیوری بوائے کو تلاش کریں اور اسے اس کی لگن اور عزم کے لیے مناسب ایوارڈ دے۔

  • تین لاکھ سے زیادہ بار دیکھی گئی ویڈیو:

ویڈیو کو تین لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے اور یہ تعداد مزید بڑھ رہی ہے۔ ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے اس پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ڈلیوری ایجنٹ کی لگن کو سراہا، جبکہ کچھ لوگوں نے گاہک کے ساتھ غصے کا اظہار کیا جس نے سیلاب کی صورتحال کے دوران کھانا آرڈر دیا تھا۔

  • وائرل پوسٹ کے بارے میں ایکس صارفین نے کیا کہا؟

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ذہین شخص کون ہے جس نے اس مشکل وقت میں کھانا آرڈر کیا؟ اس شخص کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسرے نے کہا کہ ایسی صورتحال میں خدمات کو روکنا چاہئے۔ تیسرے نے پوسٹ کیا گیا کہ زومیٹو کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔ ایسی قدرتی آفات میں کمپنی کے ملازمین خطرے میں ہیں، اس طرح کی خدمات کو بند کردیا جانا چاہئے۔ چوتھے نے کہا کہ زندگی میں ذمہ داری ہمیں سخت محنت کرنا سکھاتی ہے، اس بھائی کو سلام۔

یہ بھی پڑھیں:

زومیٹو کے ذریعہ لڑکی نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو پریشان کیا

زومیٹو مقامی زبان میں بھی مقبول ہو رہا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details