شاہجہاں پور: اپنے ہی آشرم کی ایک لڑکی کے جنسی استحصال کے الزام میں جودھپور جیل میں سزا کاٹ رہے آسارام کو منگل کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت مل گئی۔ سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر آسارام کو 31 مارچ تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ ساتھ ہی اس جنسی ہراسانی کیس کا شکار لڑکی کے والد نے اپیل کی ہے کہ آسارام کو ضمانت نہ دی جائے۔ آسارام کا علاج جیل میں ہی ہونا چاہیے اور انہیں جیل میں ہی رہنا چاہیے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ جیل سے باہر آکر ہمارے خلاف سازش کریں گے۔
متاثرہ کے والد کا کہنا ہے کہ آسارام جیل سے باہر آتے ہی اپنے حامیوں کو ہمارے خلاف بھڑکا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر حملہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ آسارام کا علاج جیل میں ہی کیا جائے۔ اسے جیل سے باہر نہ آنے دیا جائے۔
مزید پڑھیں:دہلی پولیس نے عمر خالد کی ضمانت کی مخالفت کی، کہا کہ حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی