اردو

urdu

وقف ترمیمی بل پر تجاویز بھیجنے کا آج آخری دن: ملی تنظیموں نے بڑی تعداد میں رائے دینے کی مسلمانوں سے اپیل کی - Waqf Amendment Bill 2024

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2024, 9:43 AM IST

Updated : Sep 13, 2024, 10:17 AM IST

وقف ترمیمی بل کے مخالفت میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگوں نے جے پی سی کو ای میل بھیج چکے ہیں۔ ملی تنظیموں کی جانب سے آج جمعہ کے پیش نظر بڑی تعداد میں تجاویز بھیجنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Waqf Amendment Bill 2024
وقف ترمیمی بل: تجاویز پیش کرنے کا آج آخری دن (Etv Bharat)

حیدرآباد: وقف ترمیمی بل کے خلاف مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو تجاویز بھیجنے کی آخری تاریخ ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک رپورٹ کے مطابق اب تک ملک بھر سے ایک کروڑ پچاس لاکھ 24 ہزار 193 تجاویز جے پی سی کو ای میل کی جا چکی ہیں اور یہ عمل مسلسل جاری ہے۔

جمعہ کے پیش نظر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، جماعت اسلامی ہند، جمعیت علماء ہند، امارت شرعیہ پھلواری شریف، مجلس اتحاد المسلمین اور دیگر اہم اداروں نے عوام سے بڑے پیمانے پر ای میلز بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

وقف ترمیمی بل: تجاویز پیش کرنے کا آج آخری دن (Photo: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

بورڈ کے رکن مولانا محمود دریابادی نے ایک بیان میں کہا فی الحال یہ نہ سوچیں کہ آر ایس ایس یا ہندتوا وادی کیا کر رہے ہیں، بلکہ صرف اپنے ہدف پر نظر رکھیں۔ ہمیں 13 ستمبر کی رات 12 بجے تک دو کروڑ ای میلز تک پہنچنا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور بورڈ کے سوشل میڈیا ڈیسک کے سربراہ مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ کل جمعہ کا دن ہے بڑی تعداد میں مسلمان مسجدوں میں آتے ہیں، جمعہ کا دن ہماری قوت ہے جو کسی اور قوم کے پاس نہیں ہے، ہمیں اس کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے۔ تمام ائمہ مساجد، علمائے کرام، خطباء، متولین مساجد سے گزارش ہے کہ سبھی مساجد میں اس موضوع کے تحت خطبہ دیں اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے کیو آر کوڈ کو مساجد میں چسپاں کیا جائے اور وہاں لوگوں کو اس بات کی ترغیب دی جائے کہ ای میل کریں۔ وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں ہمیں اپنی آواز بلند رکھنی چاہیے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس سلسلے میں کوشاں ہے، ان شاءاللہ اللہ کی ذات سے امید ہے کہ کوششیں رنگ لائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ 13 ستمبر آخری تاریخ ہے، ان شاء اللہ جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا اور کوششیں کی جاتی رہیں گی۔ جمعہ کے دن خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کریں، اللہ تعالی ہمارے ملک میں رہنے والے مسلمانوں کو عزت وعافیت عطاء فرمائے، ملک کو ہر شر سے، نفرت انگیزی سے، فرقہ واریت سے محفوظ رکھے۔

غور طلب ہے کہ نیچے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا کیو آر کوڈ فوٹو کی شکل میں دستیاب ہے، جس کے ذریعے آپ اپنی تجاویز 13 ستمبر کی شب 12 بجے تک بھیج سکتے ہیں، تاکہ وقف کی حفاظت کے لیے آپ بھی اپنا کردار ادا کرسکیں۔

عوام کی سہولت کے لیے بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رہنمائی فراہم کی ہے۔ اگر کوئی شخص کیو آر کوڈ یا لنک کے ذریعے ای میل بھیجنے میں دشواری محسوس کرے تو وہ درج ذیل ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کر سکتا ہے۔

9860069831، 9146614246، 9834397200، 9960888776

واضح رہے کہ جمعہ کے پیش نظر مسلم پرسنل لا بورڈ کے علاوہ دیگر مسلم تنظیموں نے بھی ائمہ مساجد سے درخواست کی ہے کہ وہ جمعہ کے خطبے میں اس موضوع پرگفتگو کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ جے پیسی کو ای میل بھیجنے کی ترغیب دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وقف ترمیمی بل کے خلاف جاری مہم نے پکڑی رفتار، درخواستوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز

وقف بورڈ کیا ہے؟ یہ کس طرح کام کرتا ہے اور کس نے بڑھائے اس کے اختیارات؟ سب کچھ جانیے

وقف ترمیمی بل میں کیا ہے؟ جانیے حکومت کی منشا، اس سے ہونے والی تبدیلیاں اور مسلمانوں کے خدشات

Last Updated : Sep 13, 2024, 10:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details