حیدرآباد (نیوز ڈیسک):سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ چونکا دینے والے اس ویڈیو میں سوئی ہوئی ایک خاتون کے بالوں میں سانپ رینگتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہ ویڈیو کاشی کیاترا نام کے انسٹاگرام پیج سے شیئر کیا گیا ہے۔ پوسٹ ہوتے ہی یہ ویڈیو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اس میں ایک خاتون پیٹ کے بل اپنے ہاتھوں پر سر رکھ کر سو رہی ہے اور اسی دوران ایک سانپ اس خاتون کے سر پر رینگ رہا ہے۔ یہ سانپ خاتون کے بالوں میں پوری طرح لپیٹا ہوا ہے اور سر کے پچھلے حصے کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہیں۔
سوئی ہوئی عورت کے بالوں میں سانپ رینگ رہا تھا، ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران - Snake on Woman Head - SNAKE ON WOMAN HEAD
چونکا دینے والے اس ویڈیو میں سو رہی ایک خاتون کے بالوں میں سانپ رینگتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔
Published : Jun 15, 2024, 9:17 AM IST
اس ویڈیو کو اب تک 27 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ لوگ لائک کر چکے ہیں۔ اس ویڈیو کو 1 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ لوگ دوسروں کے ساتھ شیئر کر چکے ہیں۔
تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ ویڈیو اسکریٹیڈ اور ایڈیٹیڈ ہے یا اصل میں ایسا کوئی واقعہ پیش آیا۔ آج کے دور میں سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلانے اور مقبول ہونے کے لیے لوگ کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ ویڈیو بھی کچھ اسی مقصد سے بنایا گیا ہو۔ ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔