دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - اہم خبر
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں ہندو فریق کو پوجا جاری رکھنے کے حق کو برقرار رکھا، معروف غزل گو پنکج اداس کا 72 سال کی عمر میں انتقال، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم۔
Etv Bharat
Published : Feb 26, 2024, 9:52 PM IST
حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر
- گیان واپی کیس میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے مسلم فریق کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مسجد کے تہہ خانے میں ہندو فریق کو پوجا جاری رکھنے کے حق کو برقرار رکھا ہے۔
- غزل گو پنکج اداس طویل علالت کے بعد آج 72 سال کی عمر میں انتقال کر گیے، اس بات کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی۔ ان کے انتقال کی خبر نے میوزک انڈسٹری کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
- کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے صدر دروپدی مرمو کو خط لکھ کر حکومت کی طرف سے اگنی پتھ اسکیم کے نفاذ کی وجہ سے ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کیا اور انہیں انصاف دلانے کی اپیل کی۔
- سنیکت کسان مورچہ کی کال پر کسانوں نے آج ٹریکٹر مارچ نکالا۔ ساتھ ہی کسانوں نے حکومت کو 29 فروری تک کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔
- کشمیری نژاد برطانوی مصنفہ پروفیسر نتاشا کول کو بنگلورو ہوائی اڈے پر امیگریشن حکام نے انہیں شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیکر کر واپس لندن ڈیپورٹ کیا۔ نتاشا کول کو کرناٹک حکومت نے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا۔
- جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے پارٹی کے صدر سجاد غنی لون کو بارہمولہ کپواڑہ پارلیمانی نششست کے لئے بطور پارٹی امیداوار کا اعلان کیا ہے، تاہم پارٹی نے دیگر چار پارلیمانی حلقوں سے انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
- بھارتی فضائیہ فورس نے پیر کے روز جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریز کے درمیان پھنسے ہوئے 260 مسافروں کو ائیر لفٹ کیا ہے۔
- ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ 30 ہزار فلسطینی شہید اور 20 لاکھ کی آبادی میں سے 14 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ جن کو اللہ نے سب کچھ دیا ہے وہ گونگے بنے بیٹھیں ہیں۔
- فلسطینی وزیر اعظم نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور غزہ میں جنگ کی وجہ سے صدر محمود عباس کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔
- پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پیر کو صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ منتخب ہوگئیں۔ اس کے ساتھ ہی مریم پاکستان کے کسی بھی صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کا شرف بھی حاصل کرلیا۔
- رانچی میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز پر 3-1 سے ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔