حیدرآباد: ملک میں موسم اب بدلنا شروع ہوگیا ہے۔ دارالحکومت دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں درجہ حرارت گر رہا ہے۔ دھوپ کی شدت میں کمی اور دھند بڑھ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کہرا بھی بڑھ رہا ہے۔ اب آنے والے دنوں میں موسم سرما اپنے رنگ دکھانا شروع کردے گا۔
دہلی میں آلودگی کی حالت ایسی ہے کہ لوگوں کا جینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ تمل ناڈو میں بارش کے آثار برقرار رہے گے۔ دہلی-این سی آر میں ایئر کوالٹی انڈیکس اب بھی خطرہ ہے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
محکمہ نے پورے ملک میں دھند کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے لیے اورنج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، بہار، سکم اور جھارکھنڈ کے لیے پیلا اورنج جاری کیا گیا ہے۔