حیدرآباد:ریاض سے موصول ہدایات کے مطابق، آنے والے سال میں حج سنہ 2025 (ہجری-1446) کی تیاری سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جلد شروع ہو جائے گی۔
حج کمیٹی آف انڈیا (ایچ سی او آئی) کے ذریعے آئندہ حج کے لیے جانے کے خواہشمند عازمینِ حج کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حج 2025 کا اعلان اسی ماہ جولائی کے آخری ہفتے یا اگلے ماہ اگست 2024 کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔
اس اعلان کے ذریعہ تمام خواہشمند بھارتی عازمین حج کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 15-01-2026 تک اپنے مشین سے پڑھنے کے قابل بین الاقوامی پاسپورٹ تیار رکھیں تاکہ وہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج کا اعلان ہوتے ہی درخواست دے سکیں۔