نئی دہلی:کانگریس نے آج لوک سبھا انتخابات کے لئے 56 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ کانگریس کی تیسری فہرست میں جن اہم لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا ہے، ان میں اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نبام توکی کو اروناچل ویسٹ سے، پروفیسر ایم وی راجیو گوڈا کو بنگلورو نارتھ سے اور منصور علی خان کو بنگلورو سینٹرل سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی نے راجستھان کی سیکر سیٹ مارکسسٹ کمیونٹی پارٹی کے لیے چھوڑ دی ہے، جو انڈیا الائنس کی اتحادی ہے۔
یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری فہرست میں پارٹی نے اروناچل سے دو، گجرات سے 11، کرناٹک سے 17، مہاراشٹرا سے سات، راجستھان سے چھ، تلنگانہ سے پانچ، مغربی بنگال سے آٹھ اور پڈوچیری سے ایک امیدوار کا اعلان کیا ہے۔
یوپی سے دس امیدواروں کی فہرست جاری
کانگریس نے یوپی سے دس امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ سہارنپور سے کانگریس نے عمران مسعود کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں وارانسی سے اجے رائے، بارہ بنکی سے تنوج پونیا، امروہہ سے دانش علی، کانپور سے آلوک مشرا، بانسگاؤں سے سدل پرساد سنگھ، دیوریا سے اکھلیش سنگھ، جھانسی سے پردیپ جین آدتیہ، سہارنپور سے عمران مسعود اور فتح پور سیکری سے رام ناتھ سیکروار شامل ہیں۔ امیدوار بنایا گیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ سابق ایم ایل اے عمران مسعود نے جمعرات کو ہی کاغذات نامزدگی خریدے تھے۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی خرید کر سیاسی جوش بڑھا دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کا اعلان جلد کر دے گی۔
عمران مسعود نے پہلی بار 2014 میں کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا۔ اس میں بی جے پی کے راگھو لکھن پال نے 472999 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ عمران مسعود 407909 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور بی ایس پی کے جگدیش رانا 235033 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ عمران مسعود نے ایک بار پھر کانگریس کے ٹکٹ پر 2019 کا لوک سبھا الیکشن لڑا۔ اس بار بی ایس پی کے حاجی فضل الرحمان 514139 ووٹ لے کر جیت گئے۔ بی جے پی کے راگھو لکھن پال 491722 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور عمران مسعود 207068 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔