اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

این ٹی اے کے سربراہ سبودھ کمار برطرف، پردیپ سنگھ کھرولا نئے ڈائریکٹر مقرر - NTA Director Suspended

نیٹ پیپر لیک معاملے پر تنازعے کے بعد مرکزی حکومت نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے سربراہ سبودھ کمار سنگھ کو برطرف کر دیا ہے اور ان کی جگہ ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر پردیپ سنگھ کھرولا کو این ٹی اے کا نیا ڈایریکٹر مقرر کیا ہے۔

این ٹی اے کے ڈی جی سبودھ کمار کو ہٹایا گیا
این ٹی اے کے ڈی جی سبودھ کمار کو ہٹایا گیا (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 23, 2024, 11:19 AM IST

Updated : Jun 23, 2024, 11:24 AM IST

نئی دہلی:پیپر لیک معاملے پر تنازع کے بعد مرکزی حکومت نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سبودھ کمار کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اب ان کی جگہ ریٹائرڈ آئی اے ایس پردیپ سنگھ کھرولا نئے این ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ہوں گے۔

پردیپ سنگھ کھرولا کرناٹک کیڈر کے آئی اے ایس رہ چکے ہیں۔ حالیہ پری میڈیکل داخلہ امتحان (NEET UG 2024) اور یو جی سی نیٹ (UGC-NET) امتحان کے پیپر لیک کے بعد این ٹی اے پرمسلسل سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔ اب حکومت نے اس معاملے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سبودھ کمار کو سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

پی جی نیٹ داخلہ امتحان ملتوی:

ایک طرف سبودھ کمار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور دوسری طرف وزارت صحت نے کہا ہے کہ اتوار (23 جون) کو ہونے والے پی جی۔نیٹ PG NEET کے داخلہ امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس امتحان کی نئی تاریخ کے بارے میں جلد ہی مطلع کیا جائے گا۔

پیپر لیک کے معاملے پر حکومت پر تنقید:

آپ کو بتاتے چلیں کہ نیشنل ٹیسٹنگ اجینسی کو اس سال پری میڈیکل داخلہ امتحان (NEET UG 2024) اور یو جی سی نیٹ UGC NET امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کو لے کر تنقید کا سامنا ہے۔ اس کے نتیجے میں ملک بھر میں کئی احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے این ٹی اے کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیکل داخلہ امتحان (NEET) کے کئی امیدواروں نے طلباء پر اپنے نمبر بڑھانے کا الزام لگایا ہے۔ وہیں طلباء کا بھی اس سلسلے میں یہی کہنا ہے کہ 67 امیدواروں نے 720 میں سے 720 نمبرات حاصل کئے ہیں۔ ان میں سے چھ امیدوار ایک ہی امتحانی مرکز سے ہیں جس کی وجہ سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی:

آپ کو بتاتے چلیں کہ مسابقتی امتحانات NEET اور NET میں بے ضابطگیوں کے تنازعہ کے درمیان وزارت تعلیم نے نیشنل ٹیسٹنگ اجینسی کے ذریعے امتحانات کے شفاف، ہموار اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) کے سابق سربراہ کے رادھا کرشنن کو مقرر کیا ہے۔

میڈیکل کے داخلے کے امتحان کے حوالے سے ہنگامہ:

اس سال کے NEET (UG) امتحان اور NET امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں پر نیشنل ٹیسٹنگ اجینسی کو تنقید کا سامنا ہے۔ جس کے باعث ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مگر اب ایسی امید جتائی جا رہی ہے کہ اسرو کے سابق سربراہ کے رادھا کرشنن کے مقرر کئے جانے سے بے ضابطگیوں کا خاتمہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 23, 2024, 11:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details