ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد کے بارے میں ایک بڑی خبر سامنے آ ئی ہے۔ جانکاری کے مطابق ثنا ملک نے انہیں انوشکتی نگر اسمبلی سیٹ سے شکست دے دی ہے۔ دراصل، مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس دوران انوشکتی نگر اسمبلی سیٹ کا فیصلہ آ گیا ہے۔ جہاں نواب ملک کی بیٹی نے فہد احمد کو شکست دی ہے۔
غور طلب ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد این سی پی (شرد پوار) کے ٹکٹ پر انوشکتی نگر سے الیکشن لڑے تھے۔ لیکن وہ یہاں جیت نہیں سکے۔ ثنا ملک نے فہد کو شکست دے دی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد پہلے سماج وادی پارٹی میں تھے۔ لیکن کچھ عرصہ پہلے وہ ایس پی چھوڑ کر این سی پی شرد پوار میں شامل ہو گئے۔ جس میں انہیں انوشکتی نگر اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا گیا تھا۔ لیکن فہد کو یہاں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔