نئی دہلی: اروند کیجریوال جو کہ دہلی شراب گھوٹالے کے معاملے میں جیل میں بند ہیں، ان کی ضمانت پر سپریم کورٹ کل اپنا فیصلہ سنائے گا۔ اروند کیجریوال نے سی بی آئی کی جانب سے اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ضمانت کی درخواست کے علاوہ سپریم کورٹ گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر بھی اپنا فیصلہ سنائے گا۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجل بھوئیاں کی بنچ یہ فیصلہ سنائے گی۔ حالانکہ ای ڈی معاملے میں دہلی کیجریوال کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ عام آدمی پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو امید ہے کہ عدالت سے کوئی اچھی خبر ملے گی۔ ای ڈی معاملے میں سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو کیجریوال کو ضمانت دے دی تھی، لیکن وہ جیل سے باہر نہیں آسکے تھے۔ اب کل یہ دیکھنا ہوگا کہ سپریم کورٹ کیا فیصلہ سناتا ہے۔ ان کی ضمانت کو لےکر پارٹی کے کاکن پُر امید ہیں۔
اروند کیجریوال کو سی بی آئی نے 26 جون کو گرفتار کیا: