اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آسام میں کانگریس کے دو ارکان اسمبلی نے بی جے پی حکومت کی حمایت کی

لوک سبھا انتخابات سے پہلے آسام میں کانگریس کے دو ارکان اسمبلی نے بی جے پی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل بھی کانگریس کے دو ارکان اسمبلی بی جے پی حکومت کی حمایت کر چکے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ANI

Published : Feb 14, 2024, 1:21 PM IST

Updated : Feb 14, 2024, 2:22 PM IST

گوہاٹی:آسام پردیش کانگریس (اے پی سی سی) کو لوک سبھا انتخابات سے قبل زبردست جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس کے دو ارکان اسمبلی نے بی جے پی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کو اسمبلی کے احاطے میں کانگریس کے دو ارکان اسمبلی بسنتا داس اور کملاکھیہ دے پرکیاستھا نے آسام میں بی جے پی حکومت کے تمام کاموں کے لیے کھلے عام اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

پی پی سی سی کے ایگزیکٹیو صدر کملاکھیہ دے پرکیاستھا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حال ہی میں منحرف ہونے والے کانگریس ارکان اسمبلی نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی میں رہیں گے لیکن بی جے پی حکومت کی حمایت کریں گے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے اس معاملے میں کہا کہ، "آسام ایک ایسی ریاست بنے گی جہاں تمام ارکان اسمبلی ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی حمایت کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ، پی ایم مودی آسام میں جس طرح کے کام کر رہے ہیں اس سے لوگ بہت خوش ہیں۔ ریاستی حکومت بھی اس کی تکمیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ ڈبل انجن والی حکومت ہے، دل و دماغ میں آسام میں اپوزیشن نہیں ہے لیکن ایک مجبوری کی وجہ سے وہ اپوزیشن میں ہیں، اب لوگ اس مجبوری کو توڑ کر ہمارے قریب آ رہے ہیں..."

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے مزید کہا کہ "آج کانگریس کے دو ارکان اسمبلی بسنتا داس اور کملاکھیہ دے پرکیاستھا نے آسام حکومت کو اپنی حمایت دی ہے۔ اس سے قبل کانگریس کے دو ارکان اسمبلی سشی کانتا داس اور صدیق احمد نے بی جے پی کی آسام حکومت کی حمایت کی تھی۔ ہمانتا بسوا سرما نے دعویٰ کیا کہ آنے والے دنوں میں تمام اپوزیشن ارکان اسمبلی بی جے پی حکومت کی حمایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 14, 2024, 2:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details