نئی دہلی:حکمراں عآپ نے پیر کے روز دہلی کے متعدد اسکولوں کو موصول ہونے والی بم کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر شہر کے باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے ایکس پر ایک پوسٹ (@ArvindKejriwal) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے کہا کہ، دہلی نے امن و امان کی اتنی خراب حالت کبھی نہیں دیکھی۔ کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے شہر کے لوگوں کو جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ، پیر کی صبح دہلی کے تقریباً 40 بڑے اور مشہور اسکولوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ بیشتر اسکولوں نے طلباء کو گھروں کو واپس روانی کر دیا۔
سی ایم آتشی کا ایکس پر پوسٹ (@AtishiAAP) دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے الزام لگایا کہ مرکز دہلی کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپنی واحد ذمہ داری میں ناکام رہا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، انھوں نے کہا کہ بھتہ خوری، قتل اور فائرنگ کے معمول کے جرائم سے اب اسکولوں کو بم کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ، "دہلی میں امن و امان کی صورتحال ایسی کبھی نہیں تھی۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت دہلی کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داری میں ناکام رہی ہے۔"
عآپ کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے بھی اسکولوں کو ملنے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی نیند سے باہر آنا چاہئے کیونکہ اسکولوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
اس سال یہ دوسرا موقع ہے جب دہلی میں بڑی تعداد میں اسکولوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
مئی میں، 200 سے زائد اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات کو اسی قسم کی بم کی دھمکی موصول ہوئیں تھیں لیکن معاملہ حل نہیں ہوا تھا، کیونکہ ای میل سینڈ کرنے والے نے ای میل بھیجتے وقت وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) کا استعمال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: