نئی دہلی: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں سنبھل تشدد پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ اکھلیش یادو کے مطابق، وہ سرمائی سیشن کے آغاز سے ہی سنبھل پر بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ "جس دن سے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوا، سماج وادی پارٹی نے سنبھل واقعہ کا مسئلہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ ایوان نہیں چل سکا، لیکن ہمارا مطالبہ اب بھی وہی ہے۔ ہم سنبھل واقعہ پر اپنے خیالات پیش کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے سنبھل واقعہ اور حالیہ ضمنی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، یو پی میں انتظامیہ من مانی سے کام کر رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے وہ وہ بی جے پی کے پارٹی ورکرز ہیں۔