اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

روہت ویمولا کے اہل خانہ کے ذریعہ کلوزر رپورٹ پر شک و شبہات کے بعد پولیس دوبارہ تحقیقات کے لیے تیار - Rohith Vemula suicide case

روہت ویمولا خودکشی کیس کی کلوزر رپورٹ کو نچلی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ روہت ویمولا کے اہل خانہ نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب روہت کی ماں کے اہل خانہ کے ذریعہ کلوزر رپورٹ پر شکوک وشبہات ظاہر کیے جانے کے بعد تلنگانہ پولیس نے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کی بات کہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By PTI

Published : May 4, 2024, 8:51 AM IST

Updated : May 4, 2024, 10:38 AM IST

حیدرآباد:یونیورسٹی آف حیدرآباد کے طالب علم روہت ویمولا کے اہل خانہ نے جمعہ کو کہا کہ وہ 2016 کے خودکشی کیس میں تلنگانہ پولیس کی کلوزر رپورٹ کا قانونی طور پر مقابلہ کرے گا۔ روہت کے بھائی راجہ ویمولا نے دعویٰ کیا کہ ضلع کلکٹر کو خاندان کی ایس سی حیثیت کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے، جس نے پولیس کو یہ کہنے پر اکسایا کہ وہ مزید تحقیقات کریں گے۔

روہت ویمولا کی موت پر اپنی کلوزر رپورٹ میں، تلنگانہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دلت نہیں تھا اور 2016 میں اس کی موت خودکشی سے ہوئی کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اس کی اصل ذات کا پتہ چل جائے گا۔

روہت ویمولا کے خاندان کی طرف سے ظاہر کیے گئے شکوک کا حوالہ دیتے ہوئے، تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس روی گپتا نے جمعہ کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ عدالت میں ایک عرضی دائر کی جائے گی، جس میں مجسٹریٹ سے مزید تحقیقات کی اجازت دینے کی درخواست کی جائے گی۔

تلنگانہ کے ڈی جی پی نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ، "چونکہ متوفی روہت ویمولا کی ماں اور دیگر کی طرف سے، تحقیقات پر کچھ شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے، اس لیے اس معاملے کی مزید تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ عدالت میں ایک عرضی دائر کی جائے گی جس میں مجسٹریٹ سے درخواست کی جائے گی۔ اس کیس میں تفتیشی افسر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس تھے اور اس کیس کی حتمی کلوزر رپورٹ گزشتہ سال یعنی نومبر 2023 سے پہلے ہی سرکاری طور پر تیار کی گئی تھی۔ تفتیشی افسر کے ذریعہ 21.03.2024 کو کلوزر رپورٹ عدالت کے سپرد کی گئی تھی۔

راجہ ویمولا نے نیوز چینلوں کو بتایا کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت میں 'احتجاجی درخواست' دائر کرنے کا اختیار دیا ہے۔

آیا روہت ویمولا کا تعلق درج فہرست ذات (ایس سی) برادری سے ہے یا نہیں آندھرا پردیش کے گنٹور کے ضلع کلکٹر سے پتہ لگانا چاہیئے، انہوں نے کہا اور پوچھا کہ پولیس کیسے کہہ سکتی ہے کہ وہ ایس سی نہیں ہے۔

راجہ ویمولا نے یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملے پر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کلوزر رپورٹ میں پولیس نے کیس میں ملزم بنائے گئے یونیورسٹی کے اس وقت کے وائس چانسلر اپا راؤ پوڈیلے، سابق بی جے پی ایم پی بنڈارو دتاتریہ، بی جے پی کے سابق ایم ایل سی این رامچندر راؤ، اور کچھ اے بی وی پی لیڈران کو کلین چٹ بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 4, 2024, 10:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details